sokasan

سوکاسن کے مسائل کو حل کیا جائے پروفیسر عبدالرزاق

میرپور(یاسرشریف ملک) پروفیسر عبدالرزاق چوہدری نے کہا ہے کہ حلقہ سوکاسن کے سلگتے مسائل کو حل کیا جائے اور ضلع بھمبر کے مصروف ترین بی ایچ یو سوکاسن سے سی ایم او کے تبادلے سے مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں اور تاحال نئے ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی اس طرح انٹر میڈیٹ کالج کے قیام کے کئی سال گرز جانے کے بعد بھی سٹاف کی کمی کو پورا نہیں کیا گیا آبادیوں کے مرکز سوکاسین سے وابستہ مریض اور طلباء بری طرح متاثر ہو رہے ہیں بی ایچ یو سوکاسن ہر لحاظ سے رول ہیلتھ سنٹر اور انٹر میڈیٹ کالج ڈگری کالج بننے کا استحقاق رکھتے ہیں جن کو حکومت ایک عرصہ سے پس پشت ڈال رہی ہے تعلیمی اور طبی ضروریات عوام کا بنیادی حق ہے ان
کے حصول کے لیے بھرپور تحریک چلائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔ پروفیسر عبدالرزاق چوہدری نے حکومت وقت کی فوری توجہ کی ضرورت پر زور دیا ہے اور امیدکا اظہار کیا ہے کہ جلداز جلد ڈاکٹر کو تعینات کیا جائے گااور کالج کے مسائل کو حل کیا جائے گا نیز سائنس کلاسز اور آئی کام کی کلاسز کا فوری اجراء کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کیا جائے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.