Habib

ملازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ڈاکٹر حبیب الرحمن

میرپور(یاسرشریف ملک) وائس چانسلر مسٹ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لا کر یونیورسٹی ملازمین کو مزیدبہتر سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ ملازمین مطمئن ہو کر اپنے فرائض کی انجام دہی بہتر طریقے سے کر سکیں ۔ گزشتہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد کے باعث کافی حد تک بہتری آئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر مسٹ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے بہبود فنڈ ک بورڈکی6th میٹنگ میں کیا ۔وائس چانسلر کی زیر صدارت بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈاڈپٹی رجسٹرار میٹنگز محمد افضل نے پیش کیا جس میں یونیورسٹی ملازمین کے علاوہ ان کے بچوں اور بچیوں کے لیے تعلیمی سکالر شپ اور شادی و اموات گرانٹ کی منظوری برائے سال 2014کے علاوہ دیگر معاملات کو زیر بحث لایا گیا ۔ وائس چانسلر نے میرج گرانٹ 30ہزار سے بڑھا کر 40ہزار کی بھی منظوری دی۔ ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ کرتے ہوئے 20ہزار سے بڑھا کر 30ہزار کر دی گئی اور اس بات پرزور دیا کہ ڈیتھ گرانٹ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو مصیبت کی گھڑی میں مالی امدادمل سکے۔ اجلاس میں وائس چانسلر نے کہاکہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وہ اقدام اٹھائیں گے جو اپنے وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے اٹھا سکتے ہیں تا کہ ملازمین مکمل توجہ، لگن اور دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں اور ادارے کی بہتری کا باعث بنیں ۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ تمام ملازمین کو وراثتی نامزدگی کا فارم جاری کیا جائے تا کہ موت کی صورت میں وراث کو بروقت ادائیگی کی جائے۔ اجلاس میں ڈین سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر ریحا نہ اصغر، رجسٹرار مسٹ مینر احمد چوہدری، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شوکت محمود،ڈپٹی ڈائر یکٹرفنانس صاحبزادہ محمد زاہد حسین، ا سسٹنٹ رجسٹرار انصر علی خان، اعجاز نذیر پرائیویٹ سیکرٹری، طالب حسین ا ور ا للہ دتہ شامل تھے

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.