KHALID ANJUM

سی یو جے ضلع میرپور جرنلسٹ پینل کے امیدوارن کےکاعذات منظور خالد انجم کے کاغذات پر اعتراض

میرپور(یاسرشریف ملک)چیف الیکشن کمشنر سی یو جے میرپور ڈویژن سردار دلپذیر عباسی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سی یو جے ضلع میرپور کے انتخاب کے لیے جرنلسٹس پینل کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کر لیا ہے۔جبکہ فرینڈ پینل کے صدارتی امیدوار خالد محمود انجم کے خلاف آنے والے اعتراضات کی نسبت بعداز تحقیقات حتمی فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔دیگر اس پینل کے امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار راجہ تیمور ظفر اور محمد آمین آھیر کے کاغذات کو بھی درست قرار دیا ہے۔خالد محمود انجم کے خلاف اعتراضات اور ان کی جانب سے وضاحت کا اصل ریکارڈ ملاحظہ کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔فیصلہ حق میں ہونے کی صورت میں مبلغ 100روپے کا بیان حلفی اضافی طور پر جمع کروانا ہو گا۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا ہے کہ ووٹ ڈالتے وقت تمام ممبران کو ادارے کا کارڈ دکھانا ہو گا۔اس کے بغیر ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا ہے کہ خالد انجم کے کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کا اصل ریکارڈ ملاحظہ کرنے اور سینئر صحافیوں سے حلفاً رائے لینے کے بعد الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا جائیگا۔چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلہ میں اہم مشاورتی اجلاس دو جنوری بوقت 11بجے دن کشمیر پریس کلب میرپور میں طلب کر لیا ہے۔پولنگ تین جنوری بروز اتوار نو بجے سے شام چار بجے تک ہو گی۔سیکرٹری مالیات کے لیے آصف محمود اور عنصر محمود کا فیصلہ بھی ریکارڈ ملاحظہ کرنے کے بعد کیا جائیگا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.