libaray

کشمیر اسلامک سینٹر میں لائبریری کا آغاز کر دیا گیا.

میرپور ( یاسرشریف ملک) کشمیر اسلامک سنٹر میرپور میں لائبریری کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ لائبریری کے اندر روزمرہ کے معاملات میں رہنمائی کے لیے اسلامی کتب رکھی گئی ہیں۔ لائبریری کی کوئی ممبر شپ فیس نہیں ہے۔ اسلامک سنٹر شہر کے مرکز میں واقع ہونے کی وجہ سے رسائی بے حد آسان ہے۔ اسلامک سنٹر ڈسٹرکٹ کورٹس میرپور کے بالکل سامنے افتخار پلازہ کی بالائی منزل پر واقع ہے۔ سنٹر کے ساتھ ہی نماز پڑھنے کی سہولت موجود ہے۔ شہر کے مرکز میں ہونے کے باوجود سنٹر کا ھال بالکل پر سکون ہے اور مطالعہ کے لیئے بہت مفید ہے۔ امید ہے کہ میرپور کے شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ لائبریری فی الحال شام چار بجے سے سات بجے تک کھلی رہے گی۔ عوام کی سہولت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اوقات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.