ashraf

چوھدری اشرف نےپیسے کے لیے غداری کی آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے عشرت سجاد

میرپور(یاسرشریف ملک)جس شخص نے روپے کی چمک کیلئے اپنی پارٹی سے غداری کی اس شخص سے مسائل کی حل کی یقین دھانی عقل کے اندھوں کی مثال ہے چوہدری محمد اشرف نے اپنی پارٹی سے غداری کی اور اقتدار کے حصول کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کے حقوق پر شب خون مارا گیا ان کی اچھل کود ان کی کشتی میں میں سوراخ کر دیئے ہیں ان کا مستقبل تاریک ہے آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی مرکزی رہنما وجنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ضلع میرپور محتر مہ ڈاکٹر عشرت سجاد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ٹھوس قومی موقف اور کامیاب بیرون دوروں سے بھارت دفاعی پوزیشن اور مذاکرات کی بحالی پر مجبور ہوا۔ میاں نواز شریف کی طرف سے صنعتوں کے لیے بجلی تین روپے یونٹ سستی کرنے کا اعلان انتہائی متحن اقدام ہے جسکے انڈسٹری کے شعبہ پر انتہائی مثبت دور اس وتعمیری اثرات مرتب ہونے سے مہنگائی کوکنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اقتصادی راہ داری منصوبہ تمام وفاقی یونٹس کے ساتھ یکساں برتاؤ میٹروبس سروس اور کراچی تک موٹروے کی تعمیر جسے قومی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان دنیا کے نقشے پر ’’ اقتصادی سپرپاور‘‘ بن کرابھرے گاڈاکٹر عشرت سجادنے کہا کہ تعلیم ، صحت ، بے روز گاری اور غربت کے خاتمے کے لیے نواز حکومت سائنس خطوط پر برق رفتاری سے کام کررہی ہے۔ جس سے آئندہ پانچ سالوں میں انشاء اللہ معاشی انقلاب آئیگا۔ جسکے ثمرات گرامیں روٹ لیول تک منتقلی سے ایک تمام شہری کا ’’لیونگ اسٹینڈا‘‘ اوروطن عزیز کاوقار اقوام عالم میں بلند ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 2016ء کے عام انتخابات میں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں تاریخ سا ز فتح کے بعد آزادکشمیر کاروڈ انفراسٹریکچر اور بالخصوص تمام اضلاع کی مین شاہرات کی پختگی سمیت تمام منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر خان کی شکل میں تعمیروترقی کاانقلاب ریاست کے ہر دروازے پر دستک دے رہاہے۔ آزادکشمیر سے غربت اور بے روز گاری کاخاتمہ اور تعلیم وصحت کی سہولیات کی فراوانی سے اس خطے کو تقدیر بدل جائے گی

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.