edit3

نائب تحصیلدار کا چھاپہ زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر جرمانے

میرپور(یاسرشریف ملک)نائب تحصیلدارمیرپورراجہ محمدعارف خان نے ہمراہ پولیس منگلا منگلابازارکادورہ کیا۔ دورہ کے دوران اشیاء ضروریہ مقررکردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں ،اوزان وپیمائش کی خلاف ورزی اور مشروبات مصالحہ جات ودیگراشیاء کی زائد المعیاد ہونے کی بناپرجرمانے کیے اور انھیں ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی دکان یاسٹورپرزائد المعیاد اشیاء پائی گئیں توان کے خلاف نہ صرف جرمانے کیے جائیں گے بلکہ ان کے خلاف مقدمات قائم کرکے انھیں گرفتارکرلیاجائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ معیاری اورحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔ دوران چیکنگ انھوں نے ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کوہدایت کی کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والی ریٹ لسٹیں اپنی دکانوں کی مناسب جگہ پر آویزاں کریں تاکہ صارفین مقررشدہ ریٹ کے مطابق اشیاء خرید سکیں۔ انھوں نے سبزی فروٹ فروشوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ سبزیاں اور پھل معیاری فروخت کریں گلے سڑے سبزی فروٹ بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے دکانداروں کوہدایت کی کہ صارفین کو درجہ اول کاریٹ بتاکردرجہ سوم کی اشیاء فروخت نہ کریں اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگرکوئی پایاگیاتو اس کے خلاف بھی کا رروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.