EDIT2

میرپور میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری

میرپور(یاسرشریف ملک)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید کی حکومت کا ایک اور اہم کارنامہ میرپورمیں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری۔ میرپورمیں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری پر پیپلزپارٹی کے کارکنان کاپیپلزسیکرٹریٹ میں جشن ۔ ڈھول باجے اور بینڈ بجائے گئے۔ کارکنان نے ایک دوسرے کومٹھائیاں تقسیم کیں اور وزیراعظم آزادکشمیرکاشکریہ اداکیا۔ اظہارتشکر کے جشن میں ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری جاوید اقبال، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن خواجہ ساجد پہلوان، پیپلزپارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری فرید انورایڈووکیٹ، سابق کونسلرسردار شفیق خان، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر راجہ خلیل یوسف چیئرمین زکواۃ وضلعی صدر پی وائی او سعید احمد چوہدری ، حبیب کوثر،ناصر جرال ،چوہدری سفیان ،قاضی اظہرالحق ،سردار شکور، بلاول افتخار، منشی صابرمغل، چوہدری نذرحسین ایڈووکیٹ، وجہہ جرال ، ریاست تبسم، ابرارحیدر، الیاس سارکس، صغیرجاگل، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ونگ کی ڈاکٹرنسرین صادق سمیت پیپلزپارٹی کے جیالوں سمیت پی ایس ایف، پی وائی او ، پیپلزلیبرونگ اور پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرکارکنان نے بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پررقص کیا۔ پیپلز سیکرٹریٹ جئے بھٹو، جئے بے نظیر، جئے چوہدری عبدالمجید کے نعروں سے گھونج اٹھا۔پیپلزپارٹی کے راہنماؤں نے میرپورمیں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کوحکومت آزادکشمیرکاتاریخی کارنامہ قراردیتے ہوئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی خدادادقائدانہ صلاحیتوں پرانھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.