imran

ٹیکس کریڈٹ میں کٹوتی نتائج تباہ کن ہوں گے عمران حسین

بریڈ فورڈ(آن لائن) بریڈ فورڈ ایسٹ سے منتخب شدہ ممبر آف پارلیمنٹ عمران حسین نےٹیکس کریڈٹ کٹوتی بل کومعیشت اور لوگوں کے لیے تباہ کن قرار دیا. بریڈ فورڈ ایسٹ پربات کرتے ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کی وجہ سے پہلے سے غریب علاقے مزید غریب ہوں گے کیونکہ لوگوں کی زیادہ تعداد ٹیکس کریڈٹ لیتی ہے . بریڈ فورڈ ایسٹ میں 15500 خاندان ہیں جن میں سے 13000 خاندان بچوں کے ساتھ اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں . بریڈ فورڈ جیسے علاقے میں جہاں بے روزگاری اوسطا زیادہ ہے ، پہلے سےہی مختلف شعبوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے . جہاں خاندان مشکل سے اپنا بجلی اور گیس کا بل دیتے ہیں. جہاں ہزاروں خاندان کا انحصار جہاں فوڈ بینکس پرہے . کیسے اپنا اور اپنے بچوں کا بوجھ اٹھائیں گے.چانسلر اوز بورن کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا نہ تو چانسلر یہ بات سمجھ سکتے ہیں نہ ان کی سمجھ میں آ سکتی ہے .
عمران حسین نے نسلی امتیاز کے ادارے رنی میڈ کے تھنک ٹینک عمر خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رنی میڈ کے مطابق بچوں کی غربت میں غیر معمولی اضافہ ہو گا . نسلی امتیاز کے اس قانون کی وجہ سے جہاں سفید فام 2 فیصد ٹیکس ، سیاہ فام 6 فیصد اور بنگلہ دیشی یا پاکستانیوں کو 10 فیصد ٹیکس کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا.جبکہ اقلیتوں کو پہلے ہی کم اجرت پر کام کرنا پڑ رہا ہے . عمران حیسن نے کہا چانسلر جواب دیں . جہاں کٹوتی غربت کو مزید ہوا دےگی جہاں چھوٹی دکانوں کے گراہک خریدنے کی طاقت نہیں رکھیں گے .وہاں آپ کیسی بہتر معیشت کو پروان چڑھائیں گے. انہوں نے سختی سے اس قانون کی مخالفت کی اور مجموعی طور پر معیشت اور لوگوں کے لیے تباہ کن قرا ر دیا.

http://parliamentlive.tv/event/index/99730071-d706-4092-83dd-d1a9c0591c12?in=17:48:20&out=17:51:30

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.