Police

روحان علی قتل کیس میرپور مجرمان کا کچھ نہیں پتہ

میرپور(یاسرشریف ملک) سر عام قتل ہونے والے نوجوان روحان علی کو قتل ہوئے ایک ہفتہ سے زیادہ وقت گزر گیا مگر تاحال پولیس کو قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس قتل کے حوالہ سے پولیس کی عدم توجہ میرپور کی انتظامہ اور پولیس کی ناکامی ، بے بسی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ روحان علی اگر کسی بار کے صدر کا بیٹا ہوتا یا اگر کسی سیاست دان کا سپوت ہوتا تو اب تک پولیس یا تو کسی بے گناہ کو شامل تفتیش کر چکی ہوتی یا پھر اصل قاتلوں کو پاتال سے بھی ڈھونڈ نکالتی۔لیکن بد قسمتی سے روحان علی ایک عام شہری تھا اس لئے تا حال اس کے قاتلوں کی کچھ خبر نہیں اور پولیس اس طرح خاموش بیٹھی ہے کہ جیسے روحان علی کے قاتل از خود آ کرپولیس کے سامنے پیش ہوں گے اور اقبال جرم کریں گے ۔ ٹارگٹ کلنگ کا میرپور میں یہ باپنچواں واقعہ ہے اس کو لے کر عوام علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور عوامی حلقوں کی حکام بالا سے ایسے قتل کی جلد اور باقاعدہ تفتیش کروانے کی پر زورضرورت ہے

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.