eye

القیوم فاؤنڈیشن آزادکشمیر 26اور 27اکتوبر دور روزہ فری آئی کیمپ

میرپور(یاسرشریف ملک)القیوم فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے زیر اہتمام 26اور 27اکتوبر دور روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کوڑلی روڈ القیوم فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں ہوگا۔ فری آئی کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔ کیمپ میں مستحق اور غریب مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائینہ اور آپریشن کیا جائے گا۔ یہ بات القیوم فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے چیئرمین راجہ عبدالقیوم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عبدالقیوم خان نے مزید کہا کہ القیوم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام میرپور آزاد کشمیر کے اندر لاکھوں روپے کے فلاحی منصوبے جاری ہیں جس کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق افراد کی زندگی کے اندر ریلیف اور سہولیات پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری ڈسپنسریوں کے علاوہ واٹر پلانٹ اور دیگر منصوبے چل رہے ہیں جس کی وجہ سے ایک عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ القیوم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عنقریب بچیوں کی اجتماعی شادی کا پراجیکٹ شروع کیاجارہا ہے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.