Educate

راجہ راشد محمود تراب کو ڈی ای اومیرپور تعینات ہونے پر مبارکباد

ؓمیرپور(یاسرشریف ملک) ممتاز ماہر تعلیم عصر حاضر کی عظیم علمی دانش علم و حکمت کا روشن ستارہ راجہ راشد محمود تراب کو DEOمیرپور تعینات ہونے پر قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل آزاد کشمیر کے آرگنائزراسحاق چوہان نے دلی مبارکباد دی ہے اور میرپور کے تعلیمی اداروں کے لیے اسے نیک شگون قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ راجہ راشد محمود تراب جس ادارے میں بھی رہے اسے چار چاند لگا دئیے اور انہیں گل گلزار میں بدل دیا برٹش کونسل بھی راجہ محمود تراب کی صلاحیتوں کی معترف ہے اسحاق چوہان نے کہا راجہ راشد محمود تراب اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تعلیمی انقلاب کی نوید ثابت ہوں گئے راجہ راشد محمود تراب کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے انہوں نے کھٹن سے کھٹن حالات کا بھی انتہائی جرات و بہادری سے مقابلہ کیا اور کامیابیوں اور کامرانیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے راجہ راشد محمود تراب بہترین استاد اعلیٰ منتظم کے طور پر آزاد کشمیر کے تعلیمی حلقوں میں جانے جاتے ہیں ان کی DEOمیرپور تعیناتی وزیراعظم آزاد کشمیر ، وزیرتعلیم آزاد کشمیر اور سیکرٹری تعلیم آزاد کشمیر کا تاریخی فیصلہ ہے میرپور کی اساتذہ برادری ان کی بے حد مشکور ہے اسحاق چوہان نے کہا کہ راجہ راشد محمود تراب اپنی خداداد صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے تعلیمی و تداریسی نظام کی بہتری سنیارٹی کی بحالی ، اور اساتذہ برادری کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.