wall-moharam-01

عاشورہ محرم الحرام کے ضلع میرپور میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ڈی سی میرپور

میرپور(یاسرشریف ملک)ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے کہاہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع میرپورمیں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں جلوسوں کے راستوں ، امام بارگاہوں سمیت دیگرمقامات پر پولیس چیکنگ کے نظام کے لیے خصوصی پلان مرتب کیاگیاہے اور مخصوص جگہوں پرنقل وحرکت کی مانیٹرنگ کے لیے سکیورٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جائے گی جبکہ پبلک مقامات پرحفاظتی انتظامات بھی کیے جارہے ہیں اس سلسلہ میں پولیس،میونسپل کارپوریشن، شہری دفاع، ریسکیو1122 ، محکمہ ہیلتھ ، برقیات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت دیگرمحکموں کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ تمام محکمے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹربشیرچوہدری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراصغرعلی، ایڈمنسٹریٹربلدیہ خواجہ ساجد پہلوان، انجمن امامیہ کے سید ذوالفقارعلی شاہ، سید محمدرضا بخاری، ایس ایچ او افضل پورمحمدنصیر، سٹی انسپکٹراشفاق گیلانی، ایکسین پبلک ہیلتھ عبدالقیوم مغل، محکمہ برقیات، ریسکیو1122کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمدآصف ، سول ڈیفنس کے افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے کہاکہ ملکی حالات کے پیش نظر محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کوفول پروف بنانے کے حوالے سے محکمہ پولیس کے علاوہ ریسکیو1122 ، سول ڈیفنس، محکمہ برقیات، پبلک ہیلتھ کے افسران بھی اس موقع پراپنے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ مرکزی جلوس کے برآمد ہونے کے موقع پرمحکمہ صحت کا عملہ بمعہ ایمبولینس ہمہ وقت ڈیوٹی پرموجود رہیں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹاجاسکے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹربلدیہ خواجہ ساجد محمود پہلوان نے کہاکہ محرم الحرام کے جلوس اور دیگرمرکزی امام بارگاہوں میں صفائی اور ستھرائی کا معقول انتظام کیاجائے گا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.