kj

مجھے آج بھی لوگ چودھری اکبر کے کردار سے جانتے ہیں کلیم جرال

میرپور(یاسر شریف ملک) میرپو رآرٹس اینڈ ویلفیئر کونسل آزاد کشمیر کے چیئرمین اور صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف اداکار، کمپیئر ، اور ڈائریکٹر کلیم جرال نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام چناراں دی چھاں میں بحیثیت کمپیئر شرکت کی اور عوام نے یہ پروگرام بہت پسند کیا ہے اور یہ پروگرام کافی ممالک میں بہت مقبول ہوا ہے کلیم جرال نے کہا کہ اس سے قبل میں بحیثیت کمپیئر اپنا دیس ٹیلی وژن کے پروگرام مجوان اوررونقاں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہوں جس کی وجہ سے یورپ اور UK میں کافی شہرت ملی اور اس وجہ سے میں2010میں UK میں اپنے مشہور کردار چوہدری اکبر کی پرفامیس دے چکا ہوں انہوں نے کہاکہ اداکاری ایک گہرا سمند ر ہے اور اداکاری کرتے وقت ہر کردار میں ڈوب جانا پڑتا ہے زمانے میں بے شمارکردار ہماری نظروں کے سامنے ہوتے ہیں صرف مشاہدے کی ضرورت ہوتی ہے کلیم جرال نے کہا میرپور پہاڑی زبان کی میری ذاتی پروڈکشن ٹیلی فلم لالہ لھبی گیا بہت جلد کے ٹو ٹیلی وژن پر نشر ہو گی اور مجھے امید ہے کہ انشااللہ یہ بھی سابقہ فلمز کی طرح بہت مقبول اور کامیاب ہو گی اور خاص کر میں نے اس میں ڈبل رول ادا کیا ہے کلیم جرال نے کہا کہ میرا مشہور زمانہ کردار چوہدری اکبر پوری دنیا میں تقریباً مشہور ہوا اور اسی کی وجہ سے لوگ مجھے چوہدری اکبر کہتے ہیں اور یہی آج کل ایف ایم 90پر پیش بھی کر رہا ہوں ۔ کلیم جرال نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل جیسے اپنے گھر کی بہتری کے لیے محنت کرتے ہیں ایسے ہی اپنے پیار ے ملک پاکستان کی ترقی کے لیے بھی محنت اور لگن سے کام کریں کیونکہ ہمارا پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا تھا اور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان پوری دنیا میں سپر پاور بن کر ابھرے گا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.