Police

بریڈ فورڈ سات افراد لا پتہ، ترکی میں ہونے کا امکان ویسٹ یارک شائر پولیس

بریڈ فورڈ() ویسٹ یارک شائر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لاپتہ ہونے والےافراد کے بارے میں کسی طرح کی معلومات 101نمبر پر فوری دی جائے، پولیس نے لاپتہ خاندان کا ترکی میں ہونے کا عندیہ بھی دیا ہے تاہم ابھی تلاش جاری ہے .
تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد میں میاں ، بیوی اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں جن کی عمریں بالترتیب پانچ سے پندرہ سال کے درمیان ہیں . ان لوگوں کو آخری بار پانچ اکتوبر کو دیکھا گیا تھا.
ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع آج ہی پولیس کو ملی تھی . پولیس ان کے برطانیہ میں موجود خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے .
پولیس کا کہنا ہے کسی بھی قسم کی معلومات چھوٹی ہو یا بڑی ہمیں ان کو حفاظت سے واپس لانے میں مدد گار ہو گی .

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.