tajr

“مشہور ” تاجر الیکشن کاراستہ اپنائ�یں جاوید چودھری گروپ مضبوط ہے

میرپور(یاسرشریف ملک)نام نہاد خود ساختہ اخباری،جعلی ،کاغذی،اشتہاری تاجر لیڈر کہلوانے والے کو چوہدری جاوید اقبال قائد مرکزی انجمن تاجراں میرپور کی مقبولیت ان پر تاجروں کا بھرپور اعتماد ہضم نہیں ہوا وہ واویلا کرنے لگے ہیں ہماری تنظیم نے نانگی پارک کے بڑے جلسہ عام میں تاجروں کا الیکشن کرانے کے حوالہ سے موقف اختیار کیا ہے کہ پہلے تمام تاجر تنظیمیں ختم کی جائیں اس کے بعد ایک آرگنائزنگ کمیٹی برائے الیکشن بنائی جائے اس کے تحت ووٹر فہرستیں بنا کر تمام کمرشل سنٹر میں آویزاں کی جائیں پھر الیکشن شیڈول کا اعلان کر کے تاجروں کے الیکشن ہوں گے اس موقف کو میرپور شہر کی تاجر برادری نے بھرپور پذیرائی کی اور مکمل تائید وحمایت کر رہے ہیں چوہدری جاوید اقبال کو ہم اپنی تنظیم میں قائد تسلیم کرتے ہیں ہمارے دئیے گئے موقف فارمولے کے مطابق اگر کسی کو الیکشن لڑنے کا شوق ہے تو وہ پہلے ہمارے ساتھ مقابلہ کرے نوٹوں کی چمک پر گمنڈ کرنے والوں کو لگ پتہ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار میرپور کے ممتاز تاجر صدر سنگوٹ یونٹ ملک اظہر حسین،صدر محمدی پلازہ چوہدری عمران نے اخباری بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ تانگے کی سواریوں والے تاجر لیڈروں کو اوقات میں رہنا چاہیے اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کی بجائے صرف اخباری بیانات دے دے کر تاجروں کو بے وقوف بنا رہے ہیں اگر کسی نے الیکشن پراسیس میں آنا ہے تو وہ آئے چوہدری جاوید اقبال کے کارکنوں کا مقابلہ کرکے دیکھ لے ۔چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے چوہدری جاوید اقبال کی قیادت میں شہری مسائل ہوں یا تاجروں کے صف اول کا کردار ادا کیا ہے اسی لیے میرپور کی تاجر برادی ہمارے فارمولے کی مکمل حمایت کر رہی ہے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ تانگے کی سواریوں کے برابر تاجر رہنما کو تاجر برادری نے مکمل طور پر مسترد کررکھا ہے ۔ان کو تنظیم مکمل کرنے کے لیے عہدے دار نہیں ملتے ہیں وہ صرف اور صرف نوٹوں کی چمک کے سہارے اخباری،اشتہاری فوٹو سیشن کرکے زندہ رکھے ہوئے ہیں ہماری تنظیم خدمت کا جذبہ کے تحت تاجروں کے کام کرنے میں مصروف ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم چوہدری جاوید اقبال کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں نانگی پار ک کے جلسہ عام میں تاجروں نے ہمارے فارمولے کے تحت الیکشن کی حمایت کر دی ہے جب بھی اس فارمولے کے تحت الیکشن ہوئے ہم گلی گلی قریہ قریہ شہر بھر کے کمرشل سیکٹروں میں جا کر نام نہاد کا غذی لیڈروں کے کچے چھٹے کھولیں گے ۔انھوں نے کہا کہ کاغذی کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے چوہدری جاوید اقبال کا کشمیر بنک ڈائریکٹر کا عہدہ اعزازی ہے وہ اس عہدے پر جب سے فائز ہوئے ہیں انھوں نے کشمیر بنک کو کامیابی وکامرانی کی طرف گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے جسکی وجہ سے میرپور کی تاجر برادری ان پر ناز کرتی ہے جہاں تک تاجروں کی نمائندگی کا تعلق ہے وہ ہماری تنظیم میں قائد کی حیثیت رکھتے ہیں اور چھوٹے بڑے تاجر کے ساتھ ہمہ وقت مسائل کے حل میں جدوجہد کرتے ہیں کوئی خام خیالی میں نہ رہے کہ وہ نام نہاد صدر بنا رہے گا اور استعفیٰ نہیں دے گا اور ان کی بنائی گئی ووٹر فہرست پر منتخب ہو جائے گا تاجر برادری ایسے کسی لیڈر کو تسلیم نہیں کرتے جب تک تمام تنظیمیں ختم نہیں کی جاتیں اور تمام عہدیدار تنظیموں کے مستعفی نہیں ہو جاتے کاغذی لیڈر سن لیں اب ہم اس کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے اس کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر الیکشن میں آنا ہوگا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.