Police

سیکٹر ایف ون محلہ رحمانی میرپور میں نوجوان قتل

میرپور(یاسر شریف ملک) روحان علی ولد صوبیدار محمد علی حال ساکن رحمانی محلہ ایف ون میرپور کو رات ساڑھے دس بجے نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق روحان علی لیدر پوائنٹ پرسیلز مین تھا چھٹی کے بعد گھر جا رہاتھا ۔ گھر کے قریب اس پر موٹر سائیکل سے فائر کیا گیا جو کے پیٹ اور ٹانگوں کے درمیان لگا ۔ عینی شاہدین کے مطابق اسے ہسپتال پہنچانے میں تیس منٹ سے زیادہ کا وقت گزر گیا۔ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش شروع کر کے ملزمان کی شناخت اور تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ روحان علی مغل آباد بنگڑیلا کا مستقل رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.