kHAWAJA

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مجھے چٹھی لکھنے کا استحقاق ہر گز نہیں ساجد پہلوان

IMG-20151013-WA0009

میرپور(کاشف رشید) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد پہلوان کشمیر پریس کلب میرپور میں ہنگامی پریس کانفرنس کر رہے ہیں ۔انکے ہمراہ سردار شفیق بھی موجود ہیں ۔ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان نے کہا قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا جس سے انکو تکلیف ھور ھی ہے اور میرے خلاف من گھڑت خبریں اور پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا بیت جلد کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرونگا ۔مجھے وزیر اعظم چودھری عبدالمجید ،سینئر وزیر چودھری یاسین ،معاون خصوصی چودھری محمد اشرف اور پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔انہوں نے کہا سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے جو انکوائری لیٹر لکھا ہے اس کا وہ استحقاق نہیں رکھتے انہوں نے کہا میرے بارے میں جعلی فائلیں تیار کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا گیا اس بارے وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کو انکوائری کمیٹی قایم کرنے کا کہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں ۔اور جو شہریوں کو بلیک میل کرتے ہیں انکے خلاف قانونی کارروائی کرینگے

میرپور(یاسرشریف ملک)اعجاز احمد میر مرکزی رہنما مسلم لیگ ن آزادکشمیر وکنونےئر انجمن کشمیریاں سٹی میرپور نے کہا کہ آخر خواجہ ساجد پہلوان ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن بھی پیپا پارٹی کے کرپٹ اور رشوت خوروں کے رنگ میں رنگ ہی گیا پچھلے چند ماہ سے اپنی ایمانداری اور میرٹ پر شہریوں کے کام کرنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے نے بھاری نذرانے اور پسران وزیراعظم کے دباؤ میں آکر بدوں منظور نقشہ اور بائی لاز کی سریحاً خلاف ورزی کے باوجود پلاٹ نمبر28A/1سیکٹر بی فور میں لینٹر اپنی نگرانی میں ڈلوا دیا اسی طرح بی تھری میں بھی پسر وزیراعظم کے دوست نے لاکھوں روپے رشوت لے کر نالے پر ناجائز قبضہ کروایا مگر ایڈمنسٹریٹر کے علم میں ہونے کے باوجود چپ کا روزہ رکھنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی پیپا پارٹی کرپٹ اور جھوٹے سیاست دانوں کا مجموعہ/ٹولہ ہے زرداری کی پارٹی میں پہلوانی داؤ پیچ نہیں چلتے صرف جھوٹ رشوت اور کرپشن کی سیاست چلتی ہے جس بنا پر شہیدوں کی پارٹی کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے اگر اس پلاٹ نمبر28A/1کے مالک سے رشوت نہیں لی تو نقشہ بائی لاز کے مطابق دس فٹ اوپن سپیس چھڑوائے جس پر لینٹر پڑ چکا ہے غریب شہری بائی لاز کے خلاف ایک اینٹ بھی آگے پیچھے نہیں لگا سکتا مگر جہاں رشوت چلتی ہے وہاں بائی لاز کی دھجیاں کس طرح اڑائی جاتی ہیں کوئی بی فور میں آ کر دیکھے اگر ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان بے بس ہے تو جھوٹے دعوے کرنے کی بجائے استعفیٰ دے دے اعجاز احمد میر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے اندر موجودہ دور میں چھوٹے موٹے ترقیاتی پروگرام ایڈمنسٹریٹر پسند ناپسند کی بنیاد پر کروا رہا ہے وزیربلدیات کینسل پلاٹوں جو کہ پچھلے 20سالوں سے کینسل ہیں کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کینسل شدہ پلاٹ 90%بذریعہ رشوت بغیر الاٹمنٹ تعمیر ہو چکے ہیں کوئی شہری رشوت دینا پسند نہیں کرتا مگر رشوت خور اور کرپٹ آفیسران وکلرک شہریوں کو رشوت دینے پر مجبور کر دیتے ہیں اوراسے رشوت کا بڑا حصہ وزیربلدیات تک جاتا ہے اسی لیے آئے روز میونسپل کارپوریشن میں بڑا ٹینڈر بننے والا اسٹیٹ آفیسر لگا دیا جاتا ہے حلقہ نمبر 3لاوارثوں کا شہر نہیں ہے شہریوں کو لوٹنے والوں کے برے دن شروع ہو چکے ہیں آزادکشمیر میں انشاء اللہ 2016میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی ہم لوٹی ہوئی عوام کی پائی پائی کا حساب ان لیٹروں سے لیں گے آزاد کشمیر میں بھی بے رحم احتساب کی اشد ضرورت ہے اور ایسا مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ہی ہو گا راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں متحد ومنظم ہے

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.