HS

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز انٹری ٹیسٹ برائے میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹیوشن کے نتائج کا اعلان

میرپور(یاسرشریف ملک) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے 8 اکتوبر 2015کے رزلٹ نوٹیفیکیشن نمبر UHS/Pro-vc-15/1612کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹیوشن کے انٹری ٹیسٹ 2015برائے آزاد جموں و کشمیر میں آزاد کشمیر بھر سے متائیش عارف خان (راولاکوٹ ) ،اسامہ اقبال (میرپور )اورمیرپورہی کی طاہرہ شفیق نے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا ۔تفصیلات کے مطابق 4اکتوبر کو منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے لیئے کل 2688امیدواران میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹیوشن میں داخلوں کے لیئے حصہ لیا ۔جن میں سے 1274امیدواروں نے 60% یا اس سے زائد نمبرات حاصل کئے آزاد کشمیر بھر سے اس انٹری ٹیسٹ میں راولاکوٹ کی

متائش عارف خان دختر محمد عارف شاہین رولنمبر 3300207نے کل 1100نمبرات میں سے 1008نمبرات لیکراول جبکہ میرپور کے ممتاز بینکار منیجر کشمیر بینک چوھدری محمد اقبال کے فرزند اسامہ اقبال نے رولنمبر 3105170نے 1000نمبرلیکر دوسری اور میرپور ہی کی طاہرہ شفیق دختر محمد شفیق رولنمبر 3100228نے 998نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔میرپور اور آزاد کشمیر بھر سے ان ہونہار بچوں کی شاندار کامیابی پر سیاسی سماجی حلقوں نے مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ بچے شعبہ طب کے ساتھ وابستہ ہو کر جہان دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے وہیں میڈیکل سائنسز میں کارہائے نمایاں کریں ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.