abc

کشمیر نیشنل کلچرل اینڈ ویلفیئرٹرسٹ متاثرین زلزلہ کی بحالی میں اہم کردار

میرپور (یاسرشریف ملک)کشمیر نیشنل کلچرل اینڈ ویلفیئرٹرسٹ نے نیشنل ڈیزاسٹرڈ ے کے موقع پردعائیہ تقریب کاانعقاد کیا متاثرین زلزلہ کی بحالی اور تعمیر نومیں بھر پور کردار اداکرنے اور تعلیم ، صحت اور ثقافت کے فروغ کا عزائم ٹرسٹ کی مجلس سے عاملہ کااجلاس زیرصدارت میر محمد صدیق منعقدہوا اجلاس سے حافظ طالب حسین امتیاز حسین محمد اکرم اور ٹرسٹ کے سیکرٹری رمضان دت ایڈووکیٹ نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ 8اکتوبر 2005 ء کو وطن عزیز قیامت خیز سانحہ سے دوچار ہوا ۔ہزار انسان شہید ہوئے لاکھ مکانات ، تعلیمی طبی ،سرکاری غیر سرکاری دفتروں تباہ ہزار لوگ زخمی اور اپاھج ہوئے اربوں کا کاربار تباہ ہوا مانسہر سے لاٹی اور ہجیرہ سے نیلم تک کے علاقے زلزلے کی تباہ کاری میں آئے ٹرسٹ نے متاثرین کے مرحلے میں خشک اناج ،ادویات ، کمبل ،خیمے ایمبولنیس سروس اور متاثرین کے خاندان کی بحالی کے بعد شلٹرہوم اور تیسرے مرحلے میں مدرسوں کی تعمیر تدریسی کتب کے علاوہ فری آئی کیمپ کے ذریعے آنکھوں کے اپریشنرادویات علاج معالجہ کی سہولت مہیاکی اور ثفافتی پروگرام کے ذریعے عوامی شعور بیدار کیا ٹرسٹ نے مظفرآباد میں سویر ماڈل سکول میں سوسے زائد یتیم اور شہداے بچوں کو مفت تعلیم جونیر،کتب اور گھر سے سکول آمددرفت کی سہولت مہیا کی ۔ ان مقاصدکے حصول کے لیے سلسلہ جاری ہے اور وقت جنیال میں آئی ہسپتال میں علاج معالجے اور بحالی بصارت کے تحت فری آئی کیمپ لگائے جائے گئے ۔اجلاس میں شہدائے زلزلہ کی بلندی اور درجات کی دعا کی گئی اور متاثرین سے مکمل تعاون کاعزائم کیا گیا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.