aaa

جموں کشمیر اینگلرز ایسوسی ایشن نے ’’جانوروں‘‘ کاعالمی دن منایا

میرپور (یاسرشریف ملک)جموں کشمیر اینگلرز ایسوسی ایشن نے ’’جانوروں‘‘ کاعالمی دن منایا اور جنگلی وآبی حیات کے تحفظ اور فروغ کاعزم ۔ محکمہ وائلڈ لائف وفشریز جانوروں نایاب پر ندوں اورآبی حیات کے تحفظ کے اقدامات کرے ان خیالات کااظہار آبی وجنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کی تنظیم اینگلرز ایسوسی ایشن کاجانوروں کے عالمی دن کے موقع پر اجلاس سے صدر محمد رمضان دت ایڈووکیٹ خازن آرکٹیکنٹ ذوالفقار علی مرکزی قائدین عاصم جنجوعہ ایڈووکیٹ ، فیاض مغل ، جہانگر اکبر ڈار، ضیاء الحق ، تنویربٹ ، قاضی مشتاق ،گلفام شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ نے جانوروں کے تحفظ کے لیے کہ دن مقر ر کرکے ایک شعور دیا ہے ۔ جوقدروتی ماحول کی بہتر ی کاذریعہ ہے ۔ مقررین نے کہاکہ کشمیر کا حسن وائلڈلائف ، جانوروں اورجنگلات آب اور آبی حیات سے منسلک ہے اور موسمی تبدیلی کے باعث جانور اور پرندے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں ۔ان میں اکثر مہاجر پرندے اورجانور شکارہوجاتے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں نایاب پرندے سابئیریا سے منگلا جھیل میں آتے ہیں اور عالمی قانون کے تحت جس آبی ذخیرہ میں 25ہزار کی تعداد میں مہاجر پرندے آتے ہیں ۔ اس ذخیرہ کو’’پرندوں کی پناہ گاہ‘‘رام سرسائیٹ ڈیکلر کیاجاتاہے لیکن منگلاڈیم کو ابھی تک رام سر سائیٹ ڈیکلر نہیں کیا اس طرح جنگلات میں نایاب جانور موجود ہیں جنہیں بے دری سے مارا جاتا ہے جن کی حفاظت اور فروغ محکمہ وائلڈلائف کی ذمہ داری ہے انھیں بچانے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ کشمیر کا قدرتی ماحول اور خوبصورتی برقرار رکھی جاسکے۔ اجلاس سے اینگلرز کے ڈاکٹر شعبان کی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باددی گئی اوراینگلرز ممبران حاجی عظیم آف بن خرماں اور آزادحسین آف بن سائیں ڈڈیال کی وفات پران کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی گئی اورلواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.