MZD

ٹیچرز آرگنائزئیشن چیئرمین مجلسہ عاملہ سردار فرید خان برطرف

میرپور(یاسرشریف ملک)آزاد کشمیر سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کے مفادات کے خلاف غیر آئینی اقدام اٹھانے پر چےئرمین مجلس عاملہ سردارفرید خان قائمقام مرکزی صدر برطرف کر دئیے گئے ہیں انکی جگہ قائمقام مرکزی چےئرمین راجہ اشرف کیانی کو مرکزی چےئرمین ٹیچرز آرگنائزیشن اور آئین کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر سردار سجاد احمد خان جن کا تعلق ڈویژن پونچھ سے ہے کو قائمقام مرکزی صدر منتخب کر دیا گیا ہے ہر دو مرکزی قائدین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے اور تنظیمی ذمہ داریاں سنبھال کر فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان ٹیچرز آرگنائزیشن چوہدری مطلوب حسین بزمی ،ممبر مجلس عاملہ مرزا آصف جرال، صدارتی مشیر چوہدری محمد منیر ،مرکزی نائب صدور راجہ محمد عارف،چوہدری محمد آمین ،ملک حبیب الرحمان نے اساتذہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا کہ سردار فرید خان ہمارے بھائی ہیں مرکزی قائدین نے عرصہ تقریباً دو سال تک ان سے بحیثیت چےئرین مجلس عاملہ وقائمقام صدر کے عہدے دے رکھے تھے سردار فرید خان دسمبر2015میں محکمہ سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ویسے بھی وہ آئندہ کے لیے اپنی خدمات انجام دینے سے قاصر ہیں انھوں نے اپنا استعفیٰ بھی مرکزی قائدین کو پیش کر رکھا تھا انکی غیر آئینی اقدام کی وجہ سے آئین کے مطابق سینئر نائب صدر کو مرکزی صدر اور قائمقام چےئرمین مجلس عاملہ کو چےئرمین مجلسد کے عہدے تفویض ہو چکے ہیں اساتذہ درس وتدریس کے عمل کو جاری وساری رکھیں کسی قسم کی اخباری بازی سے اجتناب کریں اور جون2016کے انتخابات کی تیاری کریں مقررہ وقت پر انتخابات کرانے کے لیے مرکزی ضلعی اور تحصیل قیادت میں جاندار اساتذہ قائدین موجود ہیں فلاحی ادارہ ہے جس میں بے لوث خدمت کا کردار ادا کرنا پڑتا ہے اساتذہ کو ہمارا پیغام ہے کہ جون 2016سے قبل انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مطمئن رہیں۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.