Mirpur Gand

میرپورمیں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی ادارہ تحفظ ماحولیات

میرپور(یاسر شریف ملک)گذشتہ روز ادارہ تحفظ ماحولیات میرپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار ادریس محمود اور اسسٹنٹ ڈائریکڑ قانون و انفورسمنٹ محمد خلیل گورسی نے ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم اور انوائرنمنٹل مجسٹریٹ میرپور سردار شاہ زمان سے ان کے آفس چیمبر میں میٹنگ کی ۔ میٹنگ کا مقصد روائتی پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خاتمے و ماحول دوست بیگز کے فروغ اور پلاسٹک شاپنگز ریگولیشنز 2013 ؁ء پر عمل درآمد تھا۔ا دارہ تحفظ ماحولیات میرپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار ادریس محمود نے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کو بتایا کہ ادارہ تحفظ ماحولیات کی تحریک پر آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر نے پلاسٹک شا پنگ بیگز کے انسانی صحت اور قدرتی ماحول پر پڑنے والے مضر صحت اثرا ت کے پیش نظر بذریعہ قواعد مجریہ2013 ؁ء باعنوان Prohibition of Non-degradable Plastic Products (manufacturing, sale and usage) Rgulation, 2013 اس پر پاپندی عا ئد کر د ی ہے او ر ادارہ ھذا کی تحریک پر ڈپٹی کمشنر میرپور نے ضلع میرپور کی حدود کے اندر سے دفعہ 144 ض ف اور پلاسٹک شاپنگز بیگز ریگولیشنز پر عمل درآمد کے لیے پلاسٹک شاپنگ بیگز کی ضابطگی اور چھاپوں کے لیے کے ساتھ پولیس نفری کی فراہمی کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ۔جس پر ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم نے میرپور کے تمام پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صاحبان کو دفعہ144 پر عملدرآمدکا فوری حکم جاری کر دیا گیا اور ایس ایس پی نے ڈپٹی ڈاہریکٹر ادارہ تحفظ ماحولیات کو روایتی پلاسٹک بیگز کے خاتمے اور ادارہ تحفظ ماحولیات کی چھاپے مار ٹیم کے ساتھ پولیس فورس فراہم کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ اسکے علاوہ انوائرنمنٹل مجسٹریٹ میرپور سردار شاہ زمان سے روایتی پلاسٹک شاپنگ بیگز ریگولیشنز کی خلاف ورزی اور پامالی کرنے پر استغاثہ دائر کرنے اور سزا دلوانے کے سلسلے میں بات ہوئی۔جس پر انھوں نے کہا کہ آپ استغاثہ دائر کریں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تحت ضابطہ سزا اور جرمانہ کیا جائے گا اس کے علاوہ پٹی ڈائریکٹر سردار ادریس محمورنے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہOxo-biogedradable بیگز میرپور میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور ساتھ ہی ڈپٹی ڈائریکٹر نے میرپور کے تاجروں سے درخواست کی۔کہ وہ فوری طور پر روایتی پلاسٹک بیگز کا تر ک کرکے ( Oxo-biogedradable ) ماحول دوست بیگز کا استعمال کریں۔ اور خلاف وزی کر نے والوں کے خلاف کے خلاف ادارہ تحفظ ما حولیات نے اپنی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی۔ جو پولیس فور س کے ساتھ بہت جلد مضر صحت اور ماحول دوست پلاسٹک کی خرید و فروخت کرنے تاجروں کے خلاف کاروائی کرئے گی اور اس سلسلے میں آگاہی مہم اور تشہیری مہم بھی کافی عرصہ سے جاری ہے اور مپرپور کے تمام روایتی پلاسٹک بیگز کے ڈیلرز تاجران اور مینوفکچررز بذریعہ سیمینارورک شاپس، اخباری اشتہار ریڈیو پروگرام اور مکتوب کے ذرئعے کر دیا گیا اور انشاء اللہ ماہ اکتوبر میں ہم تمام غیرقانونی پلاسٹک بیگز سے میرپور کو صاف کر دیا جا ے گا ا۔اور اگر میرپور کی عوام ھمارے ساتھ تعاون کرے تو ھم میرپور کو صحیح معنوں میں ایک عالمی معیار کا صاف ستھرا اور ایک مثالی شہربناہیں گے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.