Cows

مویشی پال حضرات اور کسان بھائیو حفاظتی ٹیکہ جات مہم گل گھوٹو، انتٹریوں کا زہر

میرپور(یاسرشریف ملک) محکمہ امور حیوانات ضلع میرپور شعبہ اینیمل ہیلتھ کے تحت ضلع بھر میں متعدی امراض ازقسم گل گھوٹو، انتڑیوں کا زیر، اور نمونیہ کے خلاف ہدایت ناظم اعلیٰ امور حیوانات ڈاکٹر خالد محمود مرزا مویشیوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کا عمل اس بار مہم کی شکل میں کیا جائے گا۔ اس بار میں معاون ناظم انیمل ہیلتھ میرپور ڈاکٹر محمد زبیر جرال کے ویٹرنری آفیسران ضلع میرپور کے ساتھ میٹینگ کا انعقاد کیا جس میں ویٹرنری آفیسران ڈاکٹر نعیم کاس، ڈاکٹر محسن جمیل، ڈاکٹر خواجہ شوکت ، ڈاکٹر ثاقب، اور ڈاکٹر عاطف مجید کے شرکت کی حفاظتی ٹیکہ جات اس بار محکمہ امور حیوانات شعبہ ہیلتھ کا عملہ کمپین پر صورت میں کرئے گا۔ تمام ویٹرنری آفیسران ضلع بھر میں جانوروں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کے لیے اپنے اپنے مرکزی کی حدود میں ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے شیڈول مرتب کریں گئے جس کی نگرانی متعلقہ ونٹرنری آفیسران اپنے علاقہ میں کریں گے جبکہ ضلع میں مجموعی طور پر نگرانی کا عمل معاون ناظم اینیمل ہیلتھ سر انجام دیگا، اس مقصد میں کامیابی کے لیے تمام مویشی پال حضرات اور کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے دوران ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اپنے جانوروں کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں اور عملہ سے تعاون کریں حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل سے آپ کے مویشی موذی امراض گل گھوٹو وغیر ہ سے محفوظ ہوجائینگے ۔ جبکہ خفاظتی ٹیکہ جات پر عمل نہ کروانے والے مویشی پال خزات کومرض کی شکل میں نقصان کا اندیشہ موجود رکھاہے ۔ وبائی امراض کو کنٹرول کرنا ہے کہ آپ اپنے جانوروں کو خفاظتی ٹیکہ جات بروقت کروائیں ۔ اس سے جانوروں میں قوت مدافعت آجاتی ہے اور وہ بیماری سے محفوظ ہوجاتے ہیں علاوہ ازیں ضلع میرپور میں کسانوں کی سہولت منہ کھر )فٹ اینڈ ماؤتھ ڈذیز )کی بیماری کے ایف ۔ اے ۔او پر اجیکٹ کے تحت پر اجیکٹ ایریامیں تین مفرار جانوروں بھینسوں ساور گائیوں میں مفت خطاظتی ٹیکہ جات کیے گئے ہیں پر اجیکٹ ایریا میں ایف ۔اے ۔ او کے تعاون سے منہ کھر کی بیماری کنٹرول میں ہے ویکسین کے دوران کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری رابطہ کیاجاسکتاہے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.