PHOOTO

کشمیرپریس کلب میں معاملات طے پا جاتے تو چوراہوں پر نہ آتے ملک نوید

میرپور(یاسرشریف ملک)کشمیرپریس کلب کے آئین کومعطل کرکے ہاؤس کے معاملات کوچوک چوراہوں تک پہنچانے والوں کے منہ سے آئین کے مقدس ہونے کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، صحافیوں کی کالونی کے نام پرصحافی برادری کوبیوقوف بناکرتحت زمینیں منظورکروانے والے کسی کے سگے نہیں،آئین کے تقدس کاڈھنڈوراپیٹنے والے غیرریاستی عناصر کی ممبرشپ کرکے پریس کلب ممبران کوریڈانڈین بنانے کی جوبھونڈی سازش کررہے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کشمیرپریس کلب عملاًغیرریاستی عناصر کے رحم وکرم پرہے،ایم ڈی اے اورMDHAکے نام پرپلاٹوں کی منڈی سے فیضیاب ہونیوالے پریس کلب کوماں کہتے ہوئے اچھے نہیں لگتے ،ان خیالات کااظہارسینئرصحافی ملک نویدنے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ پریس کلب کے آئین کومعطل کرکے غیرقانونی طورپرالیکشن کی بجائے سلیکشن کے ذریعے پریس کلب پرقابض ہونیوالے آج کس منہ سے آئین کی باتیں کررہے ہیں،متاثرین منگلاڈیم کے حقوق کو15لاکھ روپے کے عوض بیچنے والے بتائیں کہ 15لاکھ روپے کی یہ خطیررقم کونسے نام نہادصحافیوں کی فلاح وبہبود پرخرچ ہوئی؟ممبران پریس کلب سے مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے شناختی کارڈ جمع کرکے زکوۃ فنڈسے رقمیں وصول کرنیوالے میرپورکے شہریوں کے حقوق کاخاک خیال کرینگے، انجمن تاجران کے مضبوط ترین پلیٹ فارم کوذاتی مفادات کیلئے تقسیم کرنیوالوں سے اہلیان میرپورکسی بھی قسم کی اچھی توقع نہ کریں،غیرریاستی عناصرضلعی انتظامیہ اورحکومت میں موجود کالی بھیڑوں کے وہ ہتھیارہیں جو میرپورکے وسائل کولوٹنے میں ممدومعاون ہورہے ہیں اورمختلف روپ دھارکرشہریوں کومتحدہونے نہیں دے رہے ،حق کاعلم بلندکرنے والوں کوروکنے اورکرپٹ عناصر کی پردہ پوشی کرنیوالے اس گروہ کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے میرپورکے شہریوں کویکجاہوناہوگا ،آئی ڈیز کے کاروبارکوپروان چڑھانے اوراہلیان میرپور کی بہنوں اوربیٹیوں کے زیورات تک بیچ کھانے والوں سے کسی بھی قسم کی اچھائی کی توقع رکھناخودکشی کے مترادف ہے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.