Doctors

پی ایم اے آزاد کشمیر کا پہلا ڈاکٹرز کنونشن آج ہو گا .

میرپور (یاسرشریف ملک) پی ایم اے آزاد کشمیر کا پہلا ڈاکٹرز کنونشن آج میرپورمیں منعقد ہو گا.کنونشن شام 4بجے سے رات 8بجے تک جاری رہے گا کنونشن میں ڈاکٹر ز کے مسائل بارے آئندہ لائحہ عمل پر اہم گفتگو ہوگی پاکستان میڈیکل ایوسی ایشن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ڈاکٹر کنونشن 4اکتوبر 2015کو میرپور کے مقام پر ہوگا کنونشن 4بجے شام شروع ہوگا اور اس میں کلینکل لیکچر اور ڈاکٹرز کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو ہو گی ۔ جبکہ آئینی ترامیم کنونشن میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔ کنونشن میں آزاد کشمیر پی ایم اے کے تمام ضلعی اور مرکزی عہدیداران شریک ہوں گے جبکہ ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد کی شرکت کی توقع ہے ڈاکٹر آفتاب احمد میر صدر پی ایم اے آزاد کشمیر اس موقع پر ڈاکٹرز کے مسائل کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے تمام ڈاکٹرز اس منفرد ، تاریخی اور اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور اسے کامیاب بنانے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے پی ایم اے آزاد کشمیر کا یہ کنونشن ہیلتھ الاؤنس کی منظوری کے بعد ہو رہا ہے جو پی ایم اے کی تاریخ میں سب سے بڑی اورایم کامیابی سمجھی جارہی ہے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.