Mirpur

موٹرویکل قوانین پرعمل ہماری اولین ترجیحات ہیں آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی

میرپور(یاسرشریف ملک) سیکرٹری آزادکشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی سردار شفاعت کی ہدایت پر موٹر وہیکل ایگزامینر میرپوروقاور احمد کھوکھر نے ہمراہ ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر بمقام منگلا ایسی پبلک سروس ،لوڈر گاڑیاں کے مالکان ،ڈرائیوران کے خلاف کاروائی کی جو کہ زائد کرایہ وصول کرنے ،زائد سواریاں بٹھانے کے علاوہ بدوں اجرائیگی و حصول تجدید فٹنس سرٹیفکیٹ ،بدوں کاؤنٹر سگنیچر روٹ پرمٹ و بدوں روٹ پرمٹ گاڑیاں چلائے جانے کے مرتکب ہو رہے تھے ۔ان تمام گاڑیوں کو تقریباً بیس ہزار روپے نقد جرمانہ کرنے کے علاوہ ایک ہفتہ کی وارننگ بھی جاری کی گئی ۔ٹرانسپورٹرز ،مالکان گاڑیاں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آزادکشمیر میں نافذ العمل ٹریفک قوانین کے مطابق اپنی گاڑیوں کے کاغذات کی درستگی کرتے ہوئے خلاف قانون گاڑیاں چلانے کے مرتکب نہ ہوں اور عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا کریں ۔تمام ٹرانسپورٹر حضرات کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ اگلے ہفتے سے وسیع پیمانے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو رہا ہے ۔لہذا جلد از جلد ٹرانسپورٹر ،مالکان گاڑیاں و ڈرائیوران اپنی گاڑیوں کے کاغذات درست کرتے ہوئے قوانین پر عمل درآمد کریں ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.