ASDF

ایم پی عمران حسین شیڈوکابینہ میں پرائیویٹ پارلیمانی سیکرٹری مںتخب

میرپور(یاسرشریف ملک)میرپور کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے کشمیر نژاد برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیرکمیٹی کے وائس چیئرمین بیرسٹر عمران حسین کو لیبرپارٹی نے ان کی صلاحیتوں اور پارٹی خدمات کے اعتراف میں پی پی ایس فارانٹرنیشنل ڈیوپلمنٹ کا قلمدان دیدیا۔ بیرسٹر عمران ممبر آف پارلیمنٹ کا لیبر پارٹی کے نومنتخب صدر جیرمی کو ربین کے انتہائی قریبی ساتھی اور متعمد خاص اور انتہائی قابل اعتماد ٹیم میں بھی ہوتا ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں لبیرپارٹی کی اسی شیڈو وزارت نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے 350ملین پاؤنڈز کی خطیر امداد بھی دلوائی تھی بیرسٹر عمران کی لبیر پارٹی کی شیڈوکیبنٹ میں شمولیت کی خبر پر میرپور سمیت آزادکشمیر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ یہاں کے سیاسی مذہبی اور سماجی حلقوں نے ممبر آف برطانوی پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین کی شیڈوکمینٹ پر اپنے خوشگوار ردعمل میں کہا کہ بیرسٹر عمران حسین جیسے کشمیر ی نژاد محب وطن کی شمولیت سے نہ صرف پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ ملے گا ۔ بلکہ دونوں حکومتوں اور قوموں کے درمیان بین الاقوامی مسائل ، پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز کے ساتھ ساتھ کے تحریک آزادئ کشمیر کے حوالہ سے ہم آہنگی اور بین الاقوامی سفارتی فورمز پر پاکستان کے موقف کو بے حد تقویت ملے گی ۔ ان حلقوں نے بیرسٹر عمران حسین کی شیڈوکیبنٹ میں شمولیت پر لیبرپارٹی کے صدر جیرمی کوربین اور دیگر راہنماؤں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے برطانیہ میں لیبرپارٹی کی مزید سیاسی کامیابیوں کی طرف اہم ترین قدم بھی قرار دی

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.