WATER

ڈیم کنارے پانی اور بجلی ڈھونڈتےہو

میرپور(یاسرشریف ملک)صدر صرافہ یونین میرپور و رہنماء مسلم لیگ ن حاجی طارق محمود زرگر نے کہا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ برقیات اپنی کارستانیوں سے باز آجائے کئی روز گزر جانے کے باوجود سیکٹر بی فائیو میں پانی کی عدم فراہمی ادارہ جات کی عوام دشمن پالیسی ہے جب سیکٹر میں پانی فراہم کیا جاتا ہے تو اس وقت محکمہ برقیات عوام دشمنی کے تحت حرکت میں آ کر بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دیتا ہے ۔محکمہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کئی روز سے سیکٹر میں پانی کی عدم دستیابی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام علاقہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں محکمہ کے وال مین سے لیکر ادارہ کے اعلیٰ حکام تک سب کو باور کرانے کے باوجود پانی کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا رہی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا۔ حاجی طارق محمود زرگر نے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی میرپور میں یزیدی دور کی یاد تازہ کروانے میں اہم کردارادا کر کے میرپور کو کربلا میں تبدیل کرنا چاہتا ہے ایک ہفتہ سے میرپور کے گنجان آباد سیکٹربی فائیو میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ اپنے روز مرہ کے کاموں کے لئے سیکٹر کے لوگ مہنگے داموں ٹینکر خرید کر استعمال کر رہے ہیں جس سے ان کی جمع پونجی بھی پانی کی خرید کے باعث ختم ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ان ایک عرصہ سے میرپور میں کئی سیکٹر کی طرف سیکٹر بی ٹو میں پانی کی عدم فراہمی کا سلسلہ شروع کر رکھا جسکی وجہ سے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ برقیات بھی عوام دشمنی میں اپنے نمبر بڑھانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ کے وال مین سے لیکر اعلیٰ حکام سب کو پانی کی عدم دستیابی کے لئے باور کرایا جاتا ہے لیکن کسی کے کان پر جونک تک نہیں رینگتی اگر فوری طورپر سیکٹر بی فائیوپانی کی عدم فراہمی کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا میرپور کے تاجر میرپور کے عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے پانی کی عدم فراہمی کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیے اور سیکٹر کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ادارہ اقدامات کرئے یہ نہ ہو کے اب تمام فیصلے سڑکوں پر کیے جائیں۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.