qamar ch copy

پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر قمر چوھدری نےمیرپورسےالیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

میرپور(یاسرشریف ملک) پی۔ٹی۔آئی کے سابق ضلعی صدر ،ممبر پی۔ٹی۔آئی آرگنائیزر کمیٹی میرپو ر قمر چوہدری نے حلقہ ایل۔اے تھری میرپور سے الیکشن لڑنے کا علان کر دیا۔ان کا کہنہ تھا کہ پارٹی قیادت جس کو ٹکٹ دے گی قابل قبول ہے۔ان خیالات کا اظہار قمر چوہدری نے آزاد کے نمائندہ سے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا کہ عمران خان کا جو منشور اور قوم سے کیا ہوا وعدہ تھا کہ میں نئے چہرے سامنے لاؤں گا اور نوجوانوں اور ایماندار لوگوں کو سامنے لے کے آؤں گا۔ امید کرتا ہوں کہ عمران خان اپنے اس وعدے کا پاس رکھیں گے۔او ر آزاد کشمیرسے آئندہ آنے والے الیکشن میں پارٹی قیادت نوجوان،ایمان دارلوگوں کو اور نئے چہروں کو سامنے لے کر آئے گی۔ قمر چوہدری نے کہا کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ برادری عزم کی سیاست کے بتوں کو توڑنے کیلئے اور عام آدمی کو اسمبلی کے اندر پہنچانے کا جو وعدہ عمران خان نے کیا اس کو وفا کرنے کیلئے کیا ہے۔تاکہ نئے لوگ اور نوجوان نسل اسمبلی میں جا کرایمانداری سے وطن عزیز کی خدمت کر سکیں اور معروسی سیاست کا خاتمہ کر سکیں۔اس علان کے بعد یوتھ کی بہت بڑی فورس نے قمر چوہدری کو اس علان پر مبارک باد پیش کی اور اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ الیکشن میں قمر چوہدری کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور پوری قوت کے ساتھ قمر چوہدری کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.