loadsheeding

بلات میں اضافہ ، لوڈ شیڈنگ ، تاجر برادری کا شدید رد عمل

میرپور(یاسرشریف ملک) صدر صرافہ یونین میرپور حاجی طارق محمو د زرگر نے کہا ہے کہ محکمہ واپڈا ہوش کے ناخن لیاور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بند کرئے ۔کاروباری طبقہ بُری طرح متاثر ہورہا ہے تاجر برادری کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بندنہ کیاگیا تو راست اقدام اُٹھانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔کئی سال گزر گئے مگر حکمران ایک بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کر سکے ۔منگلا ڈیم کے لئے قربانیاں دے کر بھی اہلیان میرپور اند ھیروں میں ڈوب گے۔ محکمہ برقیات اور واپڈا پاکستان کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے متاثرین منگلا ڈیم کے باسیوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ایک طرف محکمہ برقیات میرپور کے شہریوں کو بجلی بلات کے ٹیرف میں اضافہ کر کے پریشان کر رہی ہے اور دوسری طرف دن بدن بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے یہ شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہو چکے ہیںیہ بات انہوں نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات اس وقت سفید ہاتھی کا روپ دھار چکا ہے جو میرپور کے شہریوں کو آئے روز ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا کر ان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے جبکہ دوسری طرف اس کی ناقص اور نااہل حکمت عملی کے باعث میرپور کے عوام پر لوڈشیڈنگ کا بحران مسلط کر کے کاروباری طبقہ کو شدیدذہنی الجھن میں مبتلا کررکھا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ برقیات کی مبینہ کرپشن اور نااہل پالیسیوں کے باعث میرپور کے شہری اس کیخلاف ہر قسم کا احتجاج کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کے پاکستان کو روشن اور سرسبز رکھنے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں لیکن ان کی قربانیوں کا ثمر یہ ہے کہ آج میرپور میں لوڈشیڈنگ کا بحران پاکستان کے دیگر علاقوں کی نسبت انتہائی زیادہ ہے جس کی وجہ سے میرپور کے عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد کو شدید نقصانات درپیش ہیں اگر حکومت اور محکمہ برقیات نے اپنی یہ نااہل پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو میرپور کے شہری اپنے حق کیلئے شدید احتجاج کر سکتے ہیں ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.