Truck copy

غیرقانونی افغان باشندے اور کاروبار بند کرنا احسن قدم ہے. راجہ زبیرایڈوکیٹ

میرپور(یاسرشریف ملک) ممبر بارکونسل و رہنماء مسلم لیگ ن زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غیر ریاستیوں اور غیر قانونی طور پر میرپور میں مقیم افغان مہاجرین کا انخلا میرپور کے امن وامان کی ضمانت ہے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے باعث میرپور کا امن وامان گزشتہ کئی سالوں سے ایک سوالیہ نشان بناتا چلا جارہا تھا۔افغان مہاجرین اور غیر ریاستی افراد کو ضلع بدر کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ میرپور کی طرف سے درجنوں غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے اور ان کے کاروباری مراکز کو سیل کر کے ضلعی انتظامیہ نے انتہائی لائق تحسین کارروائی کی ہے۔ میرپور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ضلع میں مقیم غیر قانونی باشندوں کے انخلا ء کو حتمی شکل دے کر میرپورسے ان کا صفایا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کیے گئے ایک بیان میں کیا ۔زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ افغان مہاجرین اور غیر ریاستیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ گزشتہ روز اہم آپریشن کر کے میرپور سے ان کے انخلاء کو مکمل کرنے کی طرف اہم پیش رفت کی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرپور میں گزشتہ تین سالوں سے افغان مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں جب کہ کئی ایسے افغان باشندے بھی ہیں جنہوں نے غیر قانونی طور پر باشندہ ریاست اور رعیت نامے حاصل کر رکھے ہیں میرپور ضلعی انتظامیہ جہاں ان کے انخلاء کے حوالہ سے اقدامات کر رہی ہے وہی ان کی غیر قانونی حرکات کا نظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف موثر کارروائی کو عمل میں لائے ان کی وجہ سے میرپور کا امن وامان شدید خطرے میں مبتلا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرپور میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ریاستیوں اور افغانیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ضلعی انتظامیہ کا قابل فخر اقدام ہے

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.