Pen

ٹیچرز کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے وزیر تعلیم

میرپور(یاسرشریف ملک) آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد منیر ناز نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ عباس خان اور وزیرتعلیم سکولز راجہ عباس خان اور وزیرتعلیم سکولز میاں عبدالوحید خان کے ساتھ کشمیر ہاوس اسلام آباد میں 17ستمبر2015کو کامیاب مزاکرات ہوتے ہیں ایجنڈے میں شامل 12نکات کو سیکرٹری تعلیم سکولز اور وزیرتعلیم نے تسلیم کرتے ہوئے اتفاق کیا ہے کہ محکمانہ اور حکومتی سطح پر وزارت تعلیم پہلے کی طرح اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہے گی معطل پرائمری اساتذہ کو بحال کرتے ہوئے اے ای اوز کو بھی اسی ہفتے بحال کر دیا جائے گا ۔ اس یقین دہانی پر ٹیچرز آرگنائزیشن کی جانب سے مذید احتجاجی پروگرام کو روک دیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی پالیسی 2009کے نفاذ اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن پرائمری اساتذہ سکیل B-9کوB-10اور جونیئر اساتذہ کے سکیلB-9کو B-14ہو ٹائم سکیل اس طرح سینئر مدرس کے لیے بنیادی سکیل B-17معہ ٹائم سکیل کا معاملہ زیر بحث آیا وزیرتعلیم سکولز نے وضاحت کی کہ مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے معاملات التواء کا شکار ہیں حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ فنڈز ملے تو تعلیمی پالیسی کے مکمل نفاذ اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن کر دی جائے گی اساتذہ کے یہ جائز مطالبات ہیں انہوں نے کہا کہ ٹائم سکیل اور سالانہ ترقی کا طے شدہ سابقہ طریقہ بحال رکھا جائے گا سیکرٹری تعلیم سکولز وزیرتعلیم سکولز نے ٹیچرز آرگنائزیشن کے جائز مطالبات کی تائید کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ٹیچر آرگنایشن کی عرصہ آٹھ سال سے مثبت پالیسی پر انہیں داد دیتے ہوئے کہا کہ سابق مرکزی صدر سید نذیر حسین ایک مدبر شخصیت ہیں جو مزاکرات پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے اپنے آٹھ سالہ دور میں ہڑتال احتجاج سے اجتناب کیا ہے اور ہمیشہ اساتذہ کو تاکید کی ہے کہ وہ قومی جذبہ سے سرشار ہو کر تدریسی ماحول کو مذیر بہتر سے بہتر بنانے میں اساتذہ عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتائی نہ کریں سیکرٹری تعلیم سکولز اور وزیرتعلیم نے ٹیچرز آرگنائزیشن کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اساتذہ بھائیوں کو حاضری کی پابندی کرنے اور درس وتدریس کو مذید بہتر بنانے کی تاکید کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ کو پرویٹشن کی طرف نہیں لے جا رہے بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ تعلیم کو سرکاری تحویل میں مذید ترقی دینے کی ضرورت ہے چوہدری محمد منیر ناز نے کہا کہ سردار عارف شاہین ہمارے بھائی اور اساتذہ کے مرکزی رہنما ہیں ہم ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گزشتہ انتخاب میں وہ مرکزی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے انتخاب میں انہوں نے حصہ لیا تھا سید نذیر شاہ کی کامیابی کو انہیں قبول کر کے معماران قوم کی نمائندگی کا حق ادا رکرنا چاہیے تھا عرصہ سوا دو سالوں سے عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں ٹیچرزآرگنائزیشن اساتذہ آزاد کشمیر کے فلاحی اور رفاعی پلیٹ فارم ہے اس میں کوئی زاتی نفع نہیں ہے سردار عارف شاہین کے لیے اب بھی وقت ہے کہ عدالتوں سے ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قائمقام صدر کہ خلاف کیسز واپس لیں آئندہ لیکشن کی تیاری کریں جو مئی 2016میں ہوں گا ۔ اگر اساتذہ انہیں بحیثیت صدر منڈیٹ دیے گے تو ہم خوش دلی سے ان کے مینڈیٹ کو قبول کر لیں گئے ۔ مجلس عاملہ میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ حالیہ احتجاجی پروگرام میں عارف شاہین کی شرکت سردار فرید خان اور سردار سجاد خان مذاکرات کے ذریعے یقینی بنائیں گئے اور سردار عارف شاہین کو اعتماد میں لیں گئے انہوں نے کہا کہ نہ جانے سردار عارف شاہین اور قائم مرکزی صدر سردار فرید خان اور سینئر صدر سردار سجاد خان کے درمیان مذاکرات کیوں نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ مہماران قوم کی تنظیم ریاست بھر کی تنظیموں میں اہمیت کی عامل ہے ہمیں اساتذہ آزاد کشمیر کے مفاد میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا چایئے۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.