accident

چترپڑی کراس پر حادثہ دو افرادخالق حقیقی سے جا ملے

میرپور (یاسرشریف ملک) چترپڑی کراس پہ واقع یو ٹرن پر ٹیوٹا ہائی ایس اور موٹرسا ئیکل ک درمیان شدید تصادم ایک ہی خاندان کے دو نو جوان جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات ک مطابق آج مورخہ ۲۱ ستمبر رات ۹بج کر ۱۵منٹ پرایک ہی خاندان کے دو نوجوا ن مو ٹرسائیکل سوار ذو لفقار احمد ولد فیض محمد قوم گجر اور زریاب ولد رفیق محمد قوم گجر ،ساکن چترپڑی جو کہ آپس میں سالہ ، بہنوئی تھے چترپڑی سے نکل کر یو ٹرن کراس کر رہے تھے ک اچانک موٹرسائیکل کا گیر پھس جانے کی واجہ سے موٹرسائیکل سڑک کے عین درمیان رک گیا،اسی دوران راولپنڈی سے میرپور آنے والی ٹیوٹا ہائی ایس نمبر۔ ایل،ایچ،آر ۵۲۵۲سے ٹکرا گیا،اور دونوں نوجوان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان موقعہ پہ ہی دم توڑ گئے تھے۔
ماضی میں اسی چتر پڑی کراس پر کئی جانیں جا چکی ہیں مگر حکومتوں کی طرف سے مناست حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے آج کا حادثہ پیش آیا ۔ سیاستدان یاد رکھیں یہ وہی جگہ ہے جہاں وہ ہر سال ڈھول کی تھاپ پر اپنے استقبال پر پھولے نہیں سماتے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.