NAP

آزاد کشمیر میں نیشنل ایکشن پلان کو قوم پرستوں کے خلاف استعمال نہ کیا جائے .جموں کشمیر نیشنل انڈپینڈنٹس الائنس

بریڈ فودڈ(اسد لطیف ڈار سے)جموں کشمیر نیشنل انڈپینڈنٹس الائنس(جے کے این آئی اے)نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں آزاد جموں کشمیر میں آزادی پسندوں جن میں میرپور سے کاشر پبلشر اور ارشد بک ڈپو کو سیل کردیا گیا اور اسی طرح گللگت بلتستان سے کرنل نادر حسن خان، صفدر علی اور دیگر راہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری سمیت نامور مصنف و محقّق سعید اسد کو ملازمت سے برخاست کیے جانے اور حق و سچ کی آواز کے خلاف کارروائی کسی صورت قبول نہیں ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مزمت کرتے ہیں لیکن دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر مادرِ وطن ریاست جموں کشمیر کی وحدت و سالمیت کی بحالی اور قومی آزادی و خودمختاری کی خاطر برسرپکار تنظیموں اور قومی تحریک کو کچلنے کیلئے کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کرنیگے- ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل انڈپینڈنٹس الائنس کے چیئرمین محمود کشمیری،شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے فرزند اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی(نیپ)کے مرکزی راہنما شوکت مقبول بٹ ایڈووکیٹ، یونینڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی(یوکے پی این پی)یورپ زون کے چیئرمین سردار امجد یوسف، اور سردار شوکت نے حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کردہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بریڈ فودڈ میں قائم پاکستان قونصلیٹ کے قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ کو آگاہ کرتے ہوئے کیا- انکا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں نام نہاد آزاد جموں کشمیر(عذاب کشمیر)کے اندر کشمیری عوام کی تاریخ و ثقافت اور شعور و آگہی پر مبنی کتابوں،مساجد،اداروں پر پابندی بدترین نوآبادیاتی طرز فکر و عمل ہے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلے عام خلاف ورزی سمیت بنیادی انسانی،شہری و شخصی آزادیوں کے بھی خلاف ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اس نام نہاد آزاد جموں کشمیر میں نان سٹیٹ ایکٹرز جو کے پاکستان کے مختلف مقامات سے یہاں آباد ہیں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی جسکی وجہ سے ریاست میں جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ، فرقہ وارانہ کشیدگی اور انتہاہ پسندوں کو فروغ ملا ہے انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر ایسے اقدامات کی روتھام نہ کی گئی تو انکا انجام عبرتناک ہوگا

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.