MZD

پونا کالج میں سائنس لیکچررز کی آسامیوں کا اعلان کیا جائے

میرپور(یاسرشریف ملک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر گورنمنٹ انٹر کالج پونا میں سائنس آسامیاں تخلیق کریں ، عوام علاقہ، یاد رہے نور عالم شہید ستارہ جرات گورنمنٹ انٹر کالج پونا کا قیام 1998میں اور گرلز انٹر کالج پونا کا قیام 2001میں عمل میں لایا گیا تھا اس وقت تک دونوں کالجوں میں سائنس علوم کی تدریسی کے لیے سرکاری سطح پر چار سائنس لیکچر آسامیاں حکومتی سطح پر تخلیق نہیں کی گئی نور عالم شہید کالج عرصہ17سال سے اور گرلز انٹر کالج پوناعرصہ15سال سے آرٹس کے شعبے میں تدریسی کام انجام دے رہے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹ پونا کے کارکنوں پارٹی کے مقامی راہنماؤں عوام علاقہ اور طلباء کے پر زور مطالبے پر 15مارچ 2012دورہ پونا بھمبر کے موقع پر وزیرمال چوہدری علی شان سونی کی تحریک پر وزیرتعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے سائنس کلاسز کے لیے چار سائنس لیکچر آسامیاں دینے اور گرلز کالج کو ڈگری کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا تین سال مسلسل آسامیوں کے انتظار میں مقامی کمیونٹی اور مقامی اساتذہ کے تعاون سے گرلز انٹر کالج پونامیں ایف اے کی سائنس کلاسز کا آغاز کیا گیا تھا اس طرح نور عالم شہید بوائز کالج میں ایف ایس سی کلاسز کا اجراء کیا گیا گرلز کالج پونا میں ایف ایس سی سال اول اور دوم کی کلاسز موجود ہیں طلباء اور کالج انتظامیہ والدین دونوں کالجوں میں آسامیوں کی منطوری کے لیے بار بار کو شش کر رہے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کے حکم پر بجٹ مرتب ہو کر سمری سیکرٹریٹ تعلیم کالجز ارسال ہوئی تھی جو سیکرٹریٹ تعلیم کالجز سیکرٹریٹ مالیات میں جا ہی نہیں سکی ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ سمانی چوہدری علی شان سونی وزیرتعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی سیکرٹری تعلیم کالجز کے زریعے دونوں کالجوں میں تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لیے آسامیاں تخلیق کرنے کے لے سیکرٹریٹ تعلیم کالجز کی سمری میں ان کالجوں کو شامل کروا کر سمری مالیات میں ارسال کریں اور وزیرعظم آزاد کشمیر اپنے اعلانات پر عملدارآمد کر انے کے لیے ان دو مرکزی تعلیمی اداروں میں سائنس علوم کے لیے چار چار سائنس آسامیاں دے کر اپنا وعدہ پورا کر دین تو یونین کونسل پونا کے غریب عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور طلباء کو اس پسماندہ علاقہ میں ایف ایس سی اور بی اے کی تعلیمی سہولت میسر ہو گی پونا کے طلبا اور عوام نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں کالجوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کریں۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.