PPP

وفاقی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے اللہ دتہ آرائیں

میرپور(یاسرشریف ملک)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر و نظریاتی رہنماء حاجی اللہ دتہ آرائیں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وفاقی حکومت کو اپنا موقف مکمل طور پر واضح کرنا چاہیے کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کیلئے جو جدوجہد شروع کر رکھی ہے اس میں گزشتہ چند ماہ سے انتہائی تیزی واقعہ ہو رہی ہے کشمیری آزادی کی جنگ کیلئے بھارت کیخلاف برسرپیکار ہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی خالصتاً پاکستان سے الحاق کیلئے جدوجہد ہے کشمیری پاکستان کو نظریاتی طور پر اپنا بڑا بھائی تصور کرتے ہیں ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی کاوشیں انتہائی لائق تحسین ہیں وزیراعظم مجید نے ہر موقع پر کشمیریوں کے حقوق کی بات کی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حاجی اللہ دتہ آرائیں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ضروری ہو چکا ہے مسئلہ کشمیر کے بغیر پاکستان کسی بھی صورت مکمل نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیر اپنے حقیقی انجام سے دوچار نہیں ہو جاتا اس وقت تک کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کی تحریک کو روشن رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر موقع پر اپنی آواز بلند کی وزیراعظم نے ہر موقع پر کشمیریوں کے حقوق کی بات کر کے ایک کشمیری لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ان کی محنتوں کی وجہ سے آج آر پار کے کشمیری یک زبان ہو کر آزادی کی بات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور دیر پا حل کیلئے آر پار کی کشمیری قیادت سمیت کشمیریوں کو مل کر جدوجہد آزادی کی تحریک کی مزید تیز کرنا ہوگاجس طرح وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار ہمدردی سمیت ان کی آزادی کی تحریک کو آزاد خطہ میں جلا بخشی وہ انتہائی لائق تحسین اور قابل فخر ہے کشمیری وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کشمیری کسی بھی صورت آزادی کی تحریک سے دستبردار نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے ہر موقع پر یوم سیاہ منا کر کشمیریوں سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج آر پار کے کشمیری وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہر فورم پر اپنی آواز کو بلند کیا ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.