title

جرمی کوربن اصول پسند ، بہادر لیڈر ، مکمل حمایت کرتا ہوں ۔ عمران حسین

Labourبریڈ فورڈ() لیبر پارٹی کی لیڈر شپ کے لیے مختلف امیدواران میدان میں کود پڑے ۔ اسی سلسلے میں کارمند سنٹر بریڈ فورڈ میں ممبر پارلیمنٹ عمران حسین نے اپنے حمایت کردہ امیدوار جرمی کوربن کے حق میں ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کروایا ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے ٹوری پارٹی کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ عمران حسین نے ایک مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر پر تنقیدکی جس میں انہیں اور کچھ دیگر پارلیمنٹ ممبر ز کو “بنیاد پرست” کہا گیا ۔ ان کا کہنا تھا اگر بھوک کا خاتمہ ، بچوں کی غربت ، تعلیم کا حق مانگنا بنیاد پرستی ہے تو ہاں میں بنیاد پرست ہوں ۔ لیبر پارٹی کے الیکشن پر بات کرتے ہوئے انھوں نے جرمی کو ایک بہادر اور اصول پسند لیڈر قرار دیا ۔ رچرڈ برگن اور ڈیوڈ کیمرون کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ “ملک میں مالی بحران کا ذمہ دار نرسز، اساتذہ، مزدور نہیں آپ کے بینکرز دوست ہیں ” ۔ ہم ایوانوں میں عوام کی طاقت سے آئیں ہیں اور انہی کے لیے کام کریں گے ۔ جرمی کوربن کی اس لیے بھی حمایت کرتا ہوں کہ وہ ملک ہونے والی معاشی نا انصافیوں اور ملک سے باہر ہونے والی ناانصافیوں کا خاتمہ کریں گے ۔ فلسطین میں عورتوں اور بچوں کا قتل عام ہو یا کشمیریوں کا حق خود ارادیت سزا انہی کو ملے گے جو ناانصافی کریں گے ۔
جرمی کوربن نے اپنی تقریر میں بریڈ فورڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا لیبر پارٹی کی جائے پیدائش بریڈ فورڈ ہے جہاں کے مزدوروں نے مل مالکان کے خلاف ساری زندگی جدو جہد کی۔ ہمیں پارٹی کو منظم کرنے میں مشکلات ضرور ہوں گی مگر ہمیں پر امید رہنا چاہیے ۔ مجھے فخر ہے کہ میں ٹریڈ یونین کا ممبر ہو ں اور ہمیشہ اپنے حقوق کی جدو جہد مشترکہ طور پر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں ۔ مالیاتی اداروں کی کارکردگی کی ذمہ داری نرسز اور صفائی کرنے والوں پر ڈالنا مکمل طور پر غلط ہے ۔ معیشت صرف اکاوئنٹ بکس کو بیلنس کرنا ہی نہیں بلکہ ” آپ کس طرح ہر کسی کو اس کا حق دیتے ہیں ؟ کس طرح آپ اپنی نئی نسل کو اس بات کر آمادہ کرتے ہیں کہ وہ نوکری کے انٹڑویو کے لیے انتظار کرتا رہے ” ۔ ہماری پارٹی ہمت اور امید سے آنے والے وقت کا مقابلہ کرے گی۔ ہمیں دوبارہ سے مضبوط ہونے کی ضرورت ہے

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.