ashraf

عوام میں رہتا ہوں ہوا میں نہیں اڑتا مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے چودھری اشرف

11802692_729443400510991_7467955727552902831_o

میرپور + بریڈ فورڈ ( ) وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ پاک فوج کاملک میں امن قائم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے ۔ برطانیہ بھی کشمیریوں کے اس دیرینہ مسئلہ کے حل کے لیے اپنا بھرپور اور جاندار کردار ادا کر ے ۔ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی پاک فوج کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں۔تحریک انصاف نے ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے افراتفری پھیلا رکھی تھی۔ اصلیت سامنے آنے سے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں بھی یہی لوگ ڈانس کلچر اور افرتفری پھیلانا چاہتے ہیں جس کا آزاد خطہ متحمل نہیں ہو سکتا ۔ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے ووٹ کے ذریعے اپنے لوگوں کو برطانوی پارلیمنٹ میں بھیج کر اپنے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر بھی کو اجاگر کیا۔برطانیہ پارلیمنٹ میں کشمیری ممبران پارلیمنٹ کی اچھی خاصی تعداد ہے جو خوش آئند ہے۔پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے جال بچھا رہی ہے برطانیہ میں مقیم کشمیری ہمارا قیمتی سرمایہ اور ہماری پہچان ہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تارکین وطن کشمیریوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریڈ فورڈ میں اپنے اعزاز میں چودھری ظفر آف رچیال ،چودھری ظفر مظفر اورحاجی رزاق کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت حاجی ریاض اور چودھری محمد آصف نے کی ۔جلسہ کی استقبالیہ تقریب میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ محترمہ ناز شاہ ،سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد پہلوان ،محترمہ آمنہ بخت مرزا ،سردار عبدالرحمن ،چوہدری ثاقب اشرف ،چوہدری نواز اسلم ،آصف نسیم راٹھور ،چوہدری محمد صغیر آف پوٹھی ،چوہدری ارشاد ،چوہدری جہاندار ،چوہدری لیاقت ،حاجی ریاض کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے برادری ازم کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے پیپلزپارٹی مختلف برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے اب وہ وقت گیا جب لوگوں کو ڈھول بھنگڑا پر اکٹھا کر کے برادری ازم کے نام پر ووٹ لیتے تھے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان ضمنی الیکشن کے بعد میرپور کے لوگوں کو نظر نہیں آیا جن لوگوں نے اس کو ووٹ دیئے وہ آج اس کو تلاش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوامی لیڈر ہیں اور عوام میں ہی رہتے ہیں میرپور کے لوگوں کے مسائل سے باخبر ہیں اور ان کے مسائل حل کروائینگے ۔انہوں نے کہا کہ میرپور میں جب بھی الیکشن ہو تے ہیں تو برطانیہ سے تاریں ہلتی ہیں ۔چوہدری اشرف نے کہا کہ برطانیہ اور میرپور کے مسائل الگ الگ ہیں آئندہ الیکشن میں فتح پیپلزپارٹی کی ہو گی ۔جو ضمنی الیکشن میں کمی کوتاہی رہ گئی تھی اس کو اب دور کرینگے ۔چوہدری محمد اشرف نے برطانیہ بریڈ فورڈ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بریڈ فورڈ میں اتنا بڑا جلسہ کروانے پر تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور آرگنائزنگ کمیٹی کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اس جلسہ کا اہتمام کیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور خواجہ ساجد پہلوان ممبر برطانوی پارلیمنٹ محترمہ ناز شاہ راجہ غضنفر خان کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ تارکین وطن کشمیریوں نے برطانیہ میں اپنی محنت سے اپنا مقام بنایا ہے آزادکشمیر میں بھی موجودہ پیپلزپارٹی کی حکومت کا وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں تعمیر وترقی کا سفر جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2016کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ کامیابی حاصل کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔پیپلزپارٹی کے مرکزی قائدین شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہی عوامی خدمت کرنا ہے ۔انہوں کہا کہ پیپلزپارٹی شہدا کی وارث جماعت ہے ۔اور اس کے جھنڈے کو سر بلند رکھیں گے ۔ جبکہ جلسہ میں لیڈز ، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، ڈیوز بری ،مانچسٹر ،کیتلے ،اور دیگر شہروں سے کشمیری کیمونٹی کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چودھری حق نواز آف بریڈ فورڈ نے ادا کیے جلسہ میں پیپلز پارٹی کے راہنماؤں چودھری جاوید بھڑک بریڈ فورڈ۔چودھری نواز ریاض بریڈ فورڈ ، چودھری ظفرمظفر بریڈ فورڈ ،چودھری آصف بریڈ فورڈ ، چودھری ناز کے علاوہ پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔معاون خصوصی چودھری محمد اشرف کے اعزاز میں بریڈ فورڈ کی تاریخ کا بہت بڑا جلسہ تھا جس میں پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر کشمیری کیمونٹی پورے برطانیہ سے جوق در جوق شریک ہوئے ۔ unnamed

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.