Aikab

اکاب سکول میں گزرا وقت میرے لئے یاد گار وقت ہو گا ناز شاہ

میرپور ( ) اکاب سکول کے چےئرٹی پروگرام میں آکر میں نے فخر اور سکون محسوس کیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اکاب سکول کا دورہ کروں اور میں یہ سمجھتی ہوں کہ اکاب سکول میں گزرا ہوا وقت میری زندگی کا یاد گار وقت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر آف پارلیمنٹ ناز شاہ نے بریڈ فورڈ (برطانیہ ) میں اکاب سکول کے لئے منعقدہونے والے چےئرٹی شو میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ناز شاہ نے مزید کہا کہ اکاب سکول بے بصر بچوں کی تعلیم و تربیت کر کے انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔ اس ادارے کے سربراہ پروفیسر محمد الیاس ایوب نے خود کو ادارے کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ اور یہ ان کا جنون ہی ہے کہ اکاب سکول تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔پروفیسر محمد الیاس ایوب نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان قوم فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے سب کچھ قربان کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔معروف صحافی اور ٹی۔ وی ۔ اینکرساجد یوسف نے کہا کہ اکاب سکول کے ساتھ گزرا ہوا وقت میری زندگی کا صحیح وقت ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس سے پہلے زندگی بے مقصد تھی۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.