MHANDS

ایمرجنسی مریضوں کو فری ادویات علاج

میرپور( )میرپور کی60 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایمرجنسی مریضوں کو ڈویژنل ہیڈ کواٹر ٹیچنگ ہسپتال فری ادویات اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری اور مسلم ہیڈ ز میرپور آزادکشمیر کے پروگرام ایڈوائزر پاکستان ایگزیکٹومنیجر مسلم ہینڈز میرپور راجہ ارسلان نصرت نے پہلے ایم او یو پر دستخط کر دئیے ۔ ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے مرکزی دفتر میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ پروگرام آفیسرز مسلم ہینڈز سید ابن الحسن گیلانی ، سہیل احمد پراچہ ، کرنل (ر) سید نثار حسین شاہ ،محمد اقبال خواجہ،پروگرام اسسٹنٹ فیلڈرراجہ کاشف ، ذیشان مرزا میڈیا اینڈ کمیونیکشن آفیسر ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آفتاب ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عظیم رتیال ، سینئر سپرنٹنڈنٹ وارڈز مانیٹرنگ مقبول حسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ایم او یو کے مطابق معروف این جی او مسلم ہینڈز ڈویژنل ہیڈ کواٹرز ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں انتہائی خڑاب حالات میں لائے جانے والے مریضوں کو بلاتخصیص مفت ادویات فراہم کرے گی ۔ Acute Amergeny کی تعریف میں روڈ ایکسڈنٹ ، فریکچر، شاک ، گن شاٹ انجرتریز ، ہیڈ انجریزاور کرش انجریز میں آنے والے مریضوں کو مکمل فری ایمرجنسی علاج کی فراہمی شامل ہے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پروگرام ایڈوائزر پاکستان مسلم ہینڈز راجہ ارسلان نصرت نے کہا کہ مسلم ہینڈز 1992 سے اجتماعی فلاح و بہود کے منصوبہ جات پر تسلسل سے کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ایم ایس ڈاکٹر بشیر چوہدری کی مسلسل کوشوں اور رابطوں کا نتیجہ ہے کہ آج مسلم ہینڈز اور ڈی ایچ کیو کے درمیان ایمرجنسی مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے منصوبہ کیلئے ایم او یو پر دستخط ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ دیانتداری ، خلوص اور نیک نیتی سے ایمرجنسی آنے والے مریضوں کی خدمت کرے تو مسلم ہینڈز دستیاب وسائل ، معاونین اور مسلم ہینڈز کے ذمہ داران کی ہدایات احکامات اور پالیسیز کے مطابق ہسپتال کے ساتھ اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے کہا کہ مہنگائی کے سیلاب میں مہنگاترین علاج ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔ مسلم ہینڈز نے ایمرجنسی میں مفت علاج کیلئے ادویات کی فراہمی ممکن بنا کر ہزاروں مریضوں کو نئی زندگی دینے کا صدقہ جاریہ اور لاکھوں خاندانوں کو حقیقی خوشیاں بانٹنے کی طرف قدم بڑھایا ہے جس پر میں مسلم ہینڈز کے جملہ ذمہ داران کا شکرگزار ہوں ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.