Mirpur 2

نوکریوں پرایڈہاک ازم ختم ہونےکی امید. ڈ ویژنل آفس تعلیم نسواں

میرپور( )حکومتی پالیسی کے مطابق ایڈہاک ازم ختم کرنے کے لیے اخبار میں اشتہار دیا گیا ہے تاکہ آٹھ آٹھ سال سے مشروط تقرر شدہ معلمات کی آسامیوں پر باضابطہ تقرری کے لیے متعدد بار کوشش کی گئی مگر عدالتی /محکمانہ احکامات کی بناء پر ان آسامیوں پر مستقل تقرریاں عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ٹیچر ز آرگنائزیشن کے نمائندگان میں سے اکثر وزراء حکومت کے پی آراو بن کر براہ راست کوٹہ ظاہر کرتے ہوئے تقرریاں کرواتے رہے۔جونےئر تقرری سے اعلی تعلیم یافتہ امیدوار سامنے آئیں گے جو موجودہ نصاب کو پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ پست معیار تعلیم کو بلند مقام اور کوالٹی آف ایجوکیشن کو بڑھانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ اور جدید طریق تدریس سے روشناس معلمات بھرتی کی جائیں۔آٹھ سال کے بعد بدوں میرٹ تقرری اور مشروط تقرر شدہ کی فراغت اب ممکن نہیں۔بوقت تقرری کسی پرائمری معلمہ نے ترقی کے لیے اپیل نہیں کی اور نہ ہی کوئی ٹیچرز آرگنائزیشن کا نمائندہ نے اعتراض کیا۔ضلعی دفتر سے تجویز کے مطابق براہ راست مشروط تقرریاں ہوتی ہیں۔جن کے خلاف ٹیسٹ انٹرویو کا اہتمام حکومتی ہدایت کے مطابق کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈویژنل آفس تعلیم نسوں میرپور کے ترجمان نے تحریری بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیسٹ انٹرویو مقررو وقت پر ہوں گے۔ جن میں پرائمری معلمات بھی شامل ہو سکتی ہیں اور اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائیگا۔نظامت ہذا کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلعی دفتر میرپور میں غیر ریاستی امیدواران کو بھرتی کیا گیا ہے اور اس لیے بھی ایسی پالیسی کے تحت ڈویژنل دفتر کے خلاف بیان بازی کی جا رہی ہے۔ٹیچرز آرگنائزیشن کسی سیاسی معاملات سے بالا رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے۔جونےئر معلمات کے ٹیسٹ انٹرویو میں محکمانہ ،تنظیمی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے۔انشاء اللہ دیانتداری سے تحت میرٹ تقرریوں کا پراسیس مکمل کیا جائے گا اور تحت میرٹ حق دار امیدواران کو ان کا حق دیا جائیگا۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.