Currency

بینک ٹرانزیکشن ٹیکس تارکین وطن سے بھتہ وصول کرنا ہے . جاوید اقبال

میرپور ( ) چوہدری جاوید اقبال صدر آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ بینک ٹرانزیکشن ٹیکس بھتہ ہے ، آزاد کشمیر کے لاکھوں تارکین وطن کے ساتھ زیادتی ہے اس طرح ہم انہیں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ پاکستان اپنی رقوم نہ بھیجیں کیونکہ ہم ہر ٹرانزیکشن پر ان سے بھتہ وصول کریں گے انہوں نے یہ بات فنانس ایکٹ 2015کے تحت بینکوں کی طرف سے 0.60%کٹوتی کے حوالے سے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کے بے شمار رقومات بینکوں میں ڈیپازٹس کی صورت میں پڑی ہیں اور ان میں سے زیا دہ تر لوگوں کے کے پاس ٹیکس نمبر یا تو موجود نہیں ہیں اور اگر ہیں تو وہ بھی سی بی آر کی ویب سائیٹ سے تصدیق نہیں ہوتیں اس لئے آزاد کشمیر کے لوگوں کو اس ٹیکس سے استثنی ٰ ہونا چاہیے کیونکہ ہمارے ٹیکس گذار وں کا ڈیٹا آن لائن نہ ہونے سے انکو نان فائلر کی حیثیت سے ٹریٹ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں نقصان ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اکثر کاروباری لوگ ٹیکس گذار ہیں لیکن ان کا ڈیٹا اپ ڈیٹ نہیں ہے جس کی وجہ ان کو کٹوتی کی مد میں بھی پیسے دینے پڑیں گے ، آزاد کشمیر کا کاروباری طبقہ پہلے ہی کئی مسائل کا شکار ہے اور یہ نیا ٹیکس ان کی کمر توڑنے کے مترادف ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ ان کو سہولیات فراہم کرے لیکن یہاں الٹا کام ہے کہ لوگوں کو نئے نئے ٹیکسوں سے ڈرایا جاتا ہے ۔ انہوں نے وزیر خزانہ حکومت پاکستا ن سے اپیل کی کہ وہ آزاد کشمیر کو اس ٹیکس سے استثنیٰ دیں ۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹیکس دینے والوں کا سسٹم آن لائن نہیں ہے ، سی بی آر میں محض 800ٹیکس دھندگان کی فہرست گئی ہے مگر یہ ان سینکڑوں تاجروں صنعت کاروں ،تارکین وطن سے زیادتی ہے جو اپنا سرمایہ بینکوں میں رکھ رہے ہیں ، کیونکہ اس ان کو نقصان ہو گا ۔ اور روزانہ کی بنیاد پر تاجر اتنی کمائی نہیں کرینگے جتنا ان کوبینک ٹرانزیکشن کرنے پر ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ، حکومت سہولیات دینے کے بجائے عوام کے لئے تکلیف کا باعث نہ بنے ۔ 0.60اور اکاؤنٹ میں ماہوار بنیادوں پر ٹیکس سے کشمیری عوام اور تارکین وطن میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے کہ انہیں دو طرفہ ٹیکس کی مد میں کھال اتروانی پڑے گی ۔ وفاقی حکومت اس کا نوٹس لے کر زیادتی کو ختم کروائیں

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.