Tehreek e insaf

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے پارٹی الیکشن کے نتائج

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ برطانیہ بھر سے 11 ریجنز کے لیے صدر، نائب صدر ، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا۔ پارٹی کے باقاعدہ ممبران کی تعداد 5815 ہے جس میں سے 5229ممبران نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے پارٹی الیکشن کی روایت کو دوبارہ زندہ کیا ۔ ان الیکشنز کی خوبصورتی یہ ہے کہ کوئی بھی ممبر اپنا اکثریتی پینل بنا کر جماعت کے عہدے کے لیے الیکشن لڑ سکتا ہے ۔ جہاں اس الیکشن میں پرانے چہروں کو کامیابی ملی نئے چہروں کی ایک بڑی تعدا د بھی تحریک انصاف کے عہدوں پر براجمان ہو گی ۔دیگر جماعتوں کی طرح الیکشن سے پہلے جماعت میں سیاسی جوڑ تو ڑ کا سلسلہ بھی عروج پر رہا ۔نظریاتی اختلافات کی بنیاد پر چند پرانے ساتھی ایک پینل کو چھوڑ کر دوسرے پینل میں چلے گئے ۔ مگر الیکشن ختم ہوتے ہی تمام ممبران نے عمران خان کی لیڈر شپ کے تحت کام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پارٹی الیکشن کی اس روایت سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف وراثتی نہیں جمہوری سیاسی کلچر کو فروغ دینے پر یقین رکھتی ہے ۔
آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد آزاد کشمیر میں PTI کی تمام تنظیموں کو توڑ دیا گیا تھا ۔اس کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں کشمیریوں کے لیے علحدہ تنظیم سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا اصل امتحان تب ہو گا جب بیرسٹر سلطان پارٹی عہدو ں کے لیے الیکشن کروائیں گے ۔ پارٹی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ کشمیر یوں کے لیے علیحد ممبر سازی سے جماعت مزید مضبوط ہو گی اور مقابلے کا رجحان بڑھے گا ۔

20150704_UK_election_Results

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.