refugee

شہدا کشمیر کا 85 سالہ باپ بھیک مانگنے پر مجبور

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)وطن کی آزادی کیلئے اپنے2نوجوان بیٹوں کی قربانی دینے والا85سالہ بزرگ زندگی کی بھیک مانگنے پر مجبور نرینہ اولاد وطن پر قربان کرنے کے بعد بڑھاپے میں سہارا دینے اور2وقت کی روٹی کا محتاج ہو کر رہ گیا3ہزار روپے ماہانہ گزارہ الاؤنس پر زندگی کی سانس برقرار رکھنے پر مجبور کر دیا گیا مقبوضہ کشمیر کے علاقہ کیرن سے1990مین محکمہ خوراک کی نوکری وطن کی آزادی کیلئے چھوڑنے اور اپنے جواں بیٹوں کی لہلاتے وطن پر قربان کرر کے ہجرت کرنے والا 85حبیب بٹ جو اس وقت اشتیاق شہید مہاجر کیمپ چہلہ بانڈی میں کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے حبیب بٹ مقبوضہ کشمیر میں محکمہ خوراک میں سٹور کیپر کی سرکاری ملازمت کر رہا تھا حبیب بٹ کے2بیٹوں نے تحریک آزادی کے دوران بھارتی افواج سے مقابلہ میں اپنی جانیں دیں جس کے بعد حبیب بٹ اپنی بیٹیوں کو لے لیکر ہجرت پر مجبور ہو گیا اور گزشتہ 25کیمپ میں اپنی طلاق یافتہ بیٹی اور پوتی کے ساتھ سسک سسک کر زندگی کی سانسیں گن رہا ہے 2ماہ سے گزارہ الاؤنس بند ہونے ک وجہ سے اس کی زندگی مزید وبال جان بن گی ہے ماہ رمضان میں کئی روز ے بھوکے رکھنے اور پانی کے ساتھ افطار کرنے پر مجبور ہے آزادحکومت اور ذمہ دارادارے حبیب بٹ کی مدد کیلئے آگے بڑھیں کہ اس سے قبل کہ وہ فاقہ کشی کی وجہ سے منوں مٹی تلے دفن ہو جائیں

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.