AFSAR ED

ڈڈیال پرطالبان نے حملہ نہیں کیا امن و امان پرسیاست کی نہ کروں گا افسر شاہد

وزیر اوقاف زکوٰۃ و امور دینیہ آزاد کشمیر چوہدری محمد افسر شاہد نے امن کمیٹی ڈڈیال کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈڈیال کے امن و امان کے مسئلہ پر کبھی سیاست کی نہ کروں گا اس سلسلہ میں انتظامیہ کو اپوزیشن کے دوستوں کا مکمل تعاون حاصل ہے مجھے خوشی ہوئی کہ لوگ میری انتظامیہ سے مطمئن ہیں ڈڈیال سے ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ کیا جائے انتظامیہ کا حق بنتا ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ رابطہ میں رہیں علاقہ کے سرکردہ رہنما ڈڈیال انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں ڈڈیال ہمارہ گھر ہے اور اپنے گھر کی حفاظت یلئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے سی آفس ڈڈیال میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری محمد ایوب ، ڈی ایس پی مرزا زاہد ،تحصیلدار چوہدری موسیٰ جان ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ محمد نزیر ، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری آفتاب احمد خان ، صدر انجمن تاجراں حاجی خلیل ، صدر بار ندیم کیانی ایڈووکیٹ ، صدر پی پی تحصیل ڈڈیال نمبردار چوہدری الطاف ارشد ، صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق ، صحافی عبدالوحید ثانی ، صحافی عبدالشاہد چوہدری ،صحافی عدنان بہزاد،انجمن نداے حق کے سرپرست ملک تصور،سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر آف بٹھروئی ،پی آر او سید مدثرکاظمی ، راجہ آزاد،عثمان ارشد ملک اور دیگر موجود تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ ہم عوامی رائے کو کو مد نظر رکھتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں عوام باہر سے آنے والے لوگوں پر نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ مالک مکان اور مالک دوکان غیر ریاستی لوگوں کی رجسٹریشن تھانے اور اے سی آفس میں کروا سکتے ہیں اس کیلئے میں آج ہی خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میرا موبائل رات سوتے وقت بھی آن رہتا ہے ہم کوشش کریں گے کہ اپنا احتساب خود کریں اور عوام کو شکایت کا موقع نہ دیں اس موقع پر ڈی ایس پی ڈڈیال مرزا زاہد نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں ہم ڈڈیال کہ منشیات سے پاک کر دیں گے منشیات کے خاتمے کیلئے ایس ایچ او اور مین خود دن رات محنت کر رہے ہیں ہم نے کچھ عرصہ میں ریکارڈ منشیات اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے تھانہ سے ایسے 11پولیس اہلکاروں کا تبادلہ کیا جن پر کی کارکردگی خراب تھی یا ان کے خلاف مختلف شکایات تھیں ڈڈیال سے باہر رہنے والوں اور بیرون ملک رہنے والوں یقین دلاتا ہوں کہ ڈڈیال کی حفاظت کیلئے دن رات ایک کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈڈیال کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ ہوتی ہے ہر آنے جانے والے کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے ہم نے ڈڈیال سے 99فیصد منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے اور کئی افراد سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ڈڈیال سے 2100سے زائد غیر ملکی لوگ واپس چلے گئے ہیں انہوں نے کہا مقامی افراد منشیات کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کرے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال خواجہ محمد نزیر نے کہا کہ عوام مسائل کی نشاندہی کریں ہم ہر ممکن کوشش کر کے مسائل کا خاتمہ کریں گے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری آفتاب ، صدر انجمن تاجراں چوہدری خلیل ، ملک تصور ، شاہد چوہدری ،صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر اسحاق اور دیگر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جسطرح ڈڈیال کے واقعات کو پیش کیا جاتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے جیسے ڈڈیال پر طالبان نے حملہ کر دیا ہو ڈڈیال میں ایسے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں ایسے تمام وقعا ت کے ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں عوام سوشل میڈیا پر غلط تاثر نہ پھیلائیں ہم ڈڈیال انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ڈڈیال میں امن و امان برقرار ہے اور اس سلسلے میں ہم انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی حالت زار پر رونا آتا ہے سرکاری ہسپتال عوام کیلئے نقصان کا باعث بن رہا ہے ہسپتال کے مسائل حل ہوں گے تو ڈڈیال کے غریب اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.