Pen

ایلمنٹری بورڈ کے نتائج صفر 72 اساتذہ معطل

مظفرآباد( ) شدید ترین دباؤ کے باوجود سیکرٹری تعلیم سکولز کا جرات مندانہ اقدام راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے 72اساتذہ معطل کر دیئے ایلمینٹری بورڈ کے نتائج میں صفرفیصد کارکردگی کے حامل 24مر د اور48خواتین اساتذہ کی شامت آ گئی دیگر اضلاع کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا آئندہ چند روز میں ریاست بھر کے اندر بڑے پیمانے پر معطلیاں اور تبادلوں کے امکانات لاکھوں روپے تنخواہوں کی مد میں وصول کرنے والے اساتذہ کے نتائج صفر ہونا لمحہ فکریہ اس سے قبل ضلع باغ کے اساتذہ کو سزاد ی جا چکی ہے تفصیلات کے مطابق سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے کی تنخواہیں اور مراعات وصول کرنے والے تعلیم سے وابستہ سرکاری اساتذہ کی ناقص کارکردگی پر سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ عباس نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو معطل کر دیا ہے ان اساتذہ کا رزلٹ ایلیمنٹری بورڈ میں صفر فیصد تھا نیا نصاب رائج ہونے کے بعد سیاسی مداخلت اور سفارش کے ذریعے لگائے گئے اساتذہ بچوں کو پڑھانے سے قاصر ہیں ٹھیکہ سسٹم نے محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اساتذہ کی نئے نصاب پڑھانے کی قابلیت نہ ہونے کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں جسکی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد کا اعتماد سرکاری سکولوں سے اٹھ چکا ہے ریاست بھر میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کیخلاف کاروائی کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ریاست بھر کے دیگر اضلاع میں بھی ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کیخلاف آئندہ کاروائی متوقع ہے جس سے بڑے پیمانے پر تبادلے اور معطل کرنے کی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.