SAEED

ُُپارٹی ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر ہی دئیے جائیں گے . چوھدری محمد سعید مسلم لیگ ن

میرپور() آزاد کشمیر مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما چوھدری محمد سعید نے آزاد نیوز سے بات کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی بھرپور طریقہ سے شرکت کرے گی ۔ کارکن تیاری کر لیں اس دفعہ کوئی پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور ٹکٹ میرٹ پر ہی دیا جائے گا ۔ پارٹی ٹکٹ اسی کو ملے گا جو پارٹی کے ساتھ وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ کام کرے گا۔ ہم ہر وقت پارٹی کے نظریہ کے ساتھ ہیں اور مستقل مزاجی سے کام کرتے رہیں گے ۔ اعجاز رضا کی (ن) لیگ میں شمولیت ایک خوش گوار اضافہ ہے جس سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.