pmln

مسلم لیگ ن میرپور کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کرے گی اعجاز رضا

اسلام آباد ( )سابق امیدوار اسمبلی و راہنما مسلم لیگ نون اعجاز رضا نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نون میرپور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کرے گی۔ذیلی کنبہ جات اور بن خرماں و نیوسٹی میں سوئی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ حالیہ دور حکومت میں یہ مسائل حل ہو جانے چائیے تھے تاہم وزیر اعظم کی نا اہلی کے باعث تا حال ان مسائل پہ کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی قدروں کی بالا دستی کر کے ہم نے میرپور کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے، نام نہاد سیاسی پنڈتوں نے ہمیشہ میرپور کے لوگوں کا استحصال کرنے کے ساتھ ساتھ کرپشن، میرٹ کی پامالی، منشیات فروشی اور سفارش کلچر کو روان چڑھایا ۔ جب تک میرپور کے عوام چوکیدار نہیں بدلتے ،میرپور کے وسائل اور حقوق پر ڈاکہ زنی ہوتی رہے گی۔میرپور کے عوام تبدیلی کے لئے میرا ساتھ دیں ،چوہدری اشرف ،سلطان محمود اپنی کارکردگی بتائیں کہ ووٹ لیکر 5سالوں میں میرپور کی کون سی خدمت کی ۔ ملک کے طول و عرض تک میرپور کے وسائل اور حقوق کو چوکیداروں سے ملکر لوٹا گیا۔ چوروں کے ہاتھ روکنے کے بجائے حصہ بننے والے جعلی چوکیدار لیڈر میرپور کے عوام کے ووٹوں کے حق دار نہیں بن سکتے ۔میرپور کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ5سال بیرون ممالک اور گھروں میں چھپ کر بیٹھنے والے الیکشن میں عوام کو جھانسہ دیکر دوبارہ ووٹ حاصل کرلیتے ہیں ۔ میرپور کے لوگ ان مداریوں سے عاجز آ چکے ہیں، اب کوئی بھی طاقت میرپور کے لوگوں کے حقوق پامال نہیں کر سکے گی، لوگوں نے نظام بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور میں نے تبدیلی کے اس خواب کو عملی شکل دینے کا عزم کر رکھا ہے ، میرپورکے لوگ اس عظیم مشن میں میرا ساتھ دیں، میرپور کو فلاہی شہر اور غاصبو ں کو نشانِ عبرت بنانے کا عہد کرتا ہوں۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.