Yaqoob

ایک نظر ادھر بھی حضور

ایک نظر ادھر بھی
تحریر : عبدالرزاق علی
شہریوں سے ترقی کا وعدہ کر کے ووٹ لینے والے ایوانوں میں پہنچ کر عوام کو یکسر نظر انداز کردیتے ہیں اورصرف اپنی اور خاندان کی بقاء میں لگ جاتے ہیں۔ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو ملتی ہے آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں جہاں سے منتخب ہونے کے بعد وزیر،صدر اور وزیراعظم بننے والے سردار محمد یعقوب خان ترقیاتی کام کروانا تو دور کی بات اپنے ووٹرز کی داد رسی کرنا بھی گوارا نہیں کرتے۔آپ راولا کوٹ شہر میں داخل ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کے آپ کھنڈرات میں پہنچ گئے ہیں یا آثار قدیمہ کے سامنے ہیں۔شہر شروع ہوتے ہی روڈ ایسا ٹوٹا پھوٹا نظر آتی ہے کہ لب بے ساختہ کہہ اٹھتے ہیں کہ کاش یہاں بھی کسی دور میں کوئی ترقیاتی کام ہوجائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سردار محمد یعقوب خان صاحب الیکشن کے دنوں سبز باغ تو دکھاتے ہیں لیکن اس کے بعد وہ یہاں آنا ہی گوارا نہیں کرتے۔وہ وزیراعظم اور صدر بھی بنے لیکن اپنے حلقہ نمبر تین میں کبھی کوئی کام کروانا شاید وہ توہین سمجھتے ہیں۔راولا کوٹ سیاحت کے حوالے سے بہت مشہور ہے۔یہاں کی بنجوسہ جھیل،طولی پیراور دیگر سیاحتی مقامات سیاحوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں لیکن ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے ذریعے ان مقامات تک پہنچنے تک سیاح اس قدر تھک جاتے ہیں کہ وہ قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے بجائے تھکاوٹ اتارنا ہی اپنا مقصد سمجھتے ہیں اور ٹھان لیتے ہیں کہ کبھی دوبارہ ا س طرف وہ خود آئیں گے اور نہ کسی دوست احباب کو آنے کا مشورہ دیں گے۔راولا کوٹ شہر سے سیاحتی مقام طولی پیر پہنچنے کے لئے تقریباً پچاس کلو میٹر کی سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے۔راستے میں علاقہ ڈنہ بھی آتا ہے جہاں سکول ہے،ہسپتال اور نہ ہی کوئی اور بنیادی سہولت،علاقہ مکین سڑک تعمیر نہ ہو نے اور دیگر بنیادی سہولتیں نہ ملنے پر اکثر احتجاج کرتے ہیں اور طولی پیر جانے والی سڑک کو بند کردیتے ہیں جس سے سیاح شدید مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں ۔اس صورتحال میں انتظامیہ وقتی وعدے کر کے چشم پوشی کرلیتی ہے۔راولا کوٹ کے شہری دس سال سے مشکلات جھیلتےہوئے اب کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.