Tehreek e insaf

تحریک انصاف پارٹی الیکشن برطانیہ 2 جولائی 15

تحریک انصاف برطانیہ نے اپنے پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔جس کے مطابق ۲ جولائی کو پارٹی کے مختلف پینلز میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ یہ تحریر لکھنے کا مقصد قارئین کو یہ باور کروانا ہے کہ کوئی بھی عام آدمی کسی بھی جماعت میں عہدے دار بن سکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ آ پ کی وراثت میں کوئی سیاسی عہدہ ہو ۔ اگر آپ ایک سال سے جماعت کے ممبر ہیں تو آ پ کسی بھی عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کے اہل ہیں ۔

تحریک انصاف کے برطانیہ بھر میں کل ممبرا ن کی کل تعداد تقریبا 5815 ہے ۔
یہ تمام ممبران پارٹی کے پیڈ ممبران ہیں جو ہر ماہ اپنی پارٹی کو اپنی جمع پونجی سے کچھ پیسے پارٹی فنڈ میں دیتے ہیں ۔
برطانیہ کے اندر تحریک انصاف کو 12ریجنز میں تقیسم کیا گیا ہے ۔
تمام پارٹی ممبر اپنے اپنے پینلز میں سے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری کا انتخاب کریں گے ۔
تمام الیکشن پراسس آزاد الیکشن کمیشن کے زیر انتظام ہو گا ۔
تمام پینلز کو الگ الگ کوڈ الاٹ کیے جائیں گے ۔
الیکشن کے دن تمام ممبران کو ٹیکسٹ (Text)میسج کے ذریعے پینل کوڈ بھیجے جائیں گے ۔
ممبران اسی دن ٹیکسٹ کی مدد سے اپنے پینل امیدوار کو ووٹ دیں گے ۔
نتائج کا اعلان ۳ جولائی کر دیا جائے گا ۔

تحریک انصاف کے موجودہ جماعتی الیکشن کی طرح دیگر جماعتیں بھی اپنے اراکین کو ان کی اہلیت کے مطابق آگے لا سکتی ہیں ۔

UK Intra-Party Elections_ Announcement of Contesting Panels

PANEL CODES (Please Click to Enlarge)

20150620_UK_regions_panel_codes

Share this:

Related News

Comments are closed

Jobs: career@azadnews.co.uk
News: news@azadnews.co.uk
Enquiries: info@azadnews.co.uk
Tel: +44 7914314670 | 07588333181

Copyright 2015 © AZAD is a part of Indigo Marketing & Media Productions Ltd.
41 West Riding Business Center, BD1 4HR |08657270| England & Wales.